कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مؤید المسلمین ہائی سکول میں’’دینیات مالیگاؤں‘‘ کےامتحان کا کامیاب انعقاد

پربھنی :31؍دسمبر(ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )مؤید المسلمین ہائی سکول میں ادارہ امتحان دینیات مالیگاؤں کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی جماعت اول، جماعت پنجم تا دہم کے طلبہ و طالبات کے لیے سالانہ دینیات امتحان منعقد کیا گیا۔اس امتحان میں جماعت اول کے طلبہ و طالبات نے زبانی امتحان دیا، جب کہ جماعت پنجم تا دہم کے طلباء کا زبانی و تحریری امتحان لیا گیا۔اس سال زبانی امتحان میں جماعت اول کے طلبہ و طالبات اور جماعت پنجم تا دہم کے کل268 طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔مؤید المسلمین ہائی سکول میں دیگر مدارس جیسے ،انڈین ا سکول ڈاکٹر ذاکر حسین اسکو ل، دارالسلام اسکول ،ویژن اسکول کے بھی طلبہ و طالبات کا امتحانی مرکز رہا۔مدرسہ ہذا کے صدر مدرس سید اقبال سر، مالیگاؤں سے تشریف فرما مولانا برکت علی صاحب سابقہ محرر دارالقضاء مالیگاؤں، اور CEE کے ذمہ داران یونس انصاری سر ،سید مجاہد سر نے جماعتوں کا معائنہ کیا۔اس کامیاب انعقاد پر انتظامیہ، اساتذہ اور سرپرستوں نے مسرت کا اظہار کیا ،اور امید ظاہر کی کہ ائندہ بھی اس طرح کے امتحانات طلبہ کی ہمہ جہت ترقی میں کارگر ثابت ہوں گے۔ اس طرح کی اطلاع ‘شیخ علیم سر’ نے پریس نوٹ کے ذریعے دی ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے