कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ ضلع پولیس کی جانب سے 31 دسمبر کے موقع پر شہریوں سے اپیل

ناندیڑ:30؍دسمبر(نمائندہ اعتبار) ناندیڑ ضلع میں 31 دسمبر اور نئے سال کے استقبال کے موقع پر امن و امان، نظم و ضبط اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار کی رہنمائی میں ناندیڑ ضلع پولیس کی جانب سے سخت پولیس بندوبست تعینات کیا گیا ہے۔ شہر کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں پولیس آفیسران و اہلکار، ٹریفک پولیس، فسادات پر قابو پانے والی ٹیمیں، خواتین پولیس اور گشتی دستے مستعد رکھے گئے ہیں۔شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ عوامی مقامات پر نظم و ضبط اور امن قائم رکھیں، کسی بھی قسم کی افواہ، اشتعال انگیز یا متنازع پیغامات اور پوسٹس سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں، رات گئے غیر ضروری بھیڑ سے گریز کریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔گاڑی چلانے والوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ شراب نوشی کی حالت میں گاڑی نہ چلائیں۔ دورانِ ڈرائیونگ ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کا استعمال لازمی ہے، رفتار کی حد کی پابندی کریں اور گاڑی کے تمام کاغذات ہمراہ رکھیں۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ شراب نوشی کر کے گاڑی چلانا قابلِ تعزیر جرم ہے۔ نشے کی حالت میں عوامی مقامات پر ہنگامہ آرائی، لڑائی جھگڑا یا غیر مناسب رویہ اختیار کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ شراب نوشی کر کے گاڑی چلانے والوں کے خلاف ٹریفک برانچ کے آفیسران و اہلکار خصوصی جانچ مہم بھی چلائیں گے۔ناندیڑ ضلع میں بڑے پیمانے پر پولیس بندوبست کیا گیا ہے۔ اہم چوراہوں، بازاروں، ہوٹلوں، ڈھابوں اور عوامی مقامات پر خصوصی ناکہ بندی کی گئی ہے۔ سی سی ٹی وی اور پیٹرولنگ کے ذریعے مسلسل نگرانی رکھی جائے گی جبکہ خواتین کی حفاظت کو ترجیح دیتے ہوئے علیحدہ ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ناندیڑ ضلع پولیس انتظامیہ نے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نئے سال کی خوشیاں قانون و نظم و ضبط کے دائرے میں، محفوظ اور ذمہ دارانہ طریقے سے منائیں اور پولیس انتظامیہ سے تعاون کریں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے