कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سرگرم سماجی کارکن عبدالرحیم پٹیل نے زون نمبر 11 سے اُمیدواری داخل کی

ناندیڑ:14؍دسمبر ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ واگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن کے عام انتخابات کے مدنظر سرگرم سماجی کارکن عبدالرحیم پٹیل نے زون نمبر 11 (اوپن زمرے) سے مجلس اتحادالمسلمین کے ٹکٹ کے حصول کے لیے آج اپنی دعویداری مجلس کے دفتر میں سابق ریاستی صدر سید معین، ضلع صدر مرزا امجد بیگ کے روبرو پیش کی۔ ان کے ہمراہ قیصر بھائی، ریاض بھائی،ساجد بھائی، سعید بھائی، انور بھائی کے علاوہ بڑی تعداد میں محبان و کارکنان اور علاقہ کے عوام موجود تھے۔ واضح رہے کہ عبدالرحیم پٹیل شہر کے متحرک و فعال اور بیدار سماجی کارکنوں میں شمار کیے جاتے ہیں، جو عوامی مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔ وہ صفائی، حفظان صحت، تعلیم اور دیگر بلدیاتی سہولیات کے بارے میں مسلسل نگرانی کرتے ہوئے انتظامیہ کو بروقت اطلاع دینے کا فریضہ انجام دیتے رہے ہیں۔ ان کی سماجی خدمات کو عوامی حلقوں میں سراہا جاتا ہے اور ان کی کوششوں کے نتیجے میں کئی بلدیاتی مسائل حل ہوئے ہیں۔ جس کے پیش نظر اُن کو پارٹی کا ٹکٹ ملنا یقینی سمجھا جارہا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے