कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مدینۃ العلوم جونیئر کالج میں کامرس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے توصیحی و تعلیمی نشست کا انعقاد

ناندیڑ:یکم؍دسمبر(راست)مدینۃ العلوم ہائی اسکول و جونیئر کالج میں آج شعبۂ کامرس کی جانب سے ایک نہایت معلوماتی اور رہنمائی پر مشتمل توصیحی و تعلیمی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس خصوصی پروگرام میں معروف کمپنی سیکرٹری شیخ محمد غوث نے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے شعبۂ کامرس کے طلبہ و طالبات کے سامنے ’’ہندوستان میں کمپنی سیکرٹری کورس کے لیے مطلوبہ مہارتیں اور کیریئر کے مواقع‘‘ کے عنوان پر تفصیلی خطاب فرمایا۔پروگرام کا آغاز شعبۂ کامرس کے ایک طالب علم کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ تلاوت کے بعد صدرِ جلسہ جناب شفیع احمد قریشی صاحب نے مہمانِ خصوصی کمپنی سیکرٹری شیخ محمد غوث کی گل پوشی کر کے پرتپاک استقبال کیا۔نشست میں مہمان مقرر نے اپنے عملی تجربات اور شعبۂ تجارت سے وابستہ قیمتی معلومات نہایت آسان اور جامع انداز میں پیش کیں۔ انہوں نے طلبہ و طالبات کو کمپنی سیکرٹری کے شعبہ میں داخلے، ضروری مہارتوں، امتحانات کے طریقۂ کار اور مستقبل کے روشن کیریئر پر روشنی ڈالی۔ اس دوران طلبہ و طالبات نے خصوصاً اس پیشے کی اہمیت اور جدید تقاضوں سے متعلق مفید رہنمائی حاصل کی۔اس پروگرام میں ادارۂ مدینۃ العلوم ہائی اسکول و جونیئر کالج کے صدر جناب شفیع احمد قریشی صاحب، محترم جلیل سر، ادارہ کی صدر معلمہ محترمہ متین اطہر فاطمہ میڈم اور محترمہ ناظمہ انجم صاحبہ (میڈم اِنچارج) بھی موجود تھیں۔صدرِ جلسہ جناب شفیع احمد قریشی صاحب نے اپنے خطاب میں شعبۂ کامرس کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ موجودہ دور میں پروفیشنل کورسز طلبہ کے مستقبل کے لیے نہایت ضروری اور کارآمد ثابت ہوتے ہیں۔محترم جلیل سر نے موجودہ دور میں کامرس کے تعلیم یافتہ افراد کی بڑھتی ہوئی ضرورت اور اس شعبہ کے دائرۂ کار پر مدلل انداز میں روشنی ڈالی۔ اس نشست کی نظامت کی ذمہ داری شعبۂ کامرس کے لیکچرر محمد زاہد نے بحسن و خوبی انجام دی۔اسی سلسلے میں شعبۂ کامرس کے لیکچرر محمد احسان الرحمان نے تمام مہمانانِ گرامی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کرائی کہ اس نوعیت کی مزید توصیحی نشستیں آئندہ بھی باقاعدگی کے ساتھ منعقد کی جائیں گی۔پروگرام کا اختتام سورۃ العصر کی تلاوت اور دعائیہ کلمات پر ہوا۔ اس مفید اور رہنمائی پر مبنی پروگرام کو طلبہ و طالبات نے بے حد سراہا اور اسے اپنے مستقبل کی سمت کے تعین میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے