कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مدرسہ تحتانیہ ذکور مدینتہ العلوم لال باڑہ ناندیڑ میں یوم اطفال کا شاندار انعقاد

ناندیڑ:15؍نومبر(راست)مدرسہ تحتانیہ ذکور مدینتہ العلوم لال باڑہ ناندیڑ میں بتاریخ 14/ نومبر *یوم اطفال* ( پنڈت جواہر لال نہرو کی یوم پیدائش )منایا گیا۔جس میں مہمان خصوصی کے طور پر بیٹ کے وستار ادھیکاری ( *ناظر تعلیمات* ) محترم مادھو دودھ مل صاحب نے شرکت کی جبکہ صدر جلسہ سینئر معلمہ محترمہ دردانہ بیگم صاحبہ تھیں پروگرام کا آغاز مدرسہ کے ہونہار طالبعلم عاطف احمد کی قراءت کے ہوا ۔ طلبہ وطالبات نے عمدہ تقاریر کیں ۔ 30/ نومبر 2025 کو ناظر تعلیمات بیٹ چوپالہ ، اپنے عہدے سےریٹائر ہونے جارہے ہیں اس ضمن میں مدرسہ تحتانیہ ذکور مدینتہ العلوم لال باڑہ کے اسٹاف کی جانب سے شال، گل پوشی کی گئی۔ محترم مادھو دودھ مل صاحب نے آزاد بھارت کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کا یوم پیدائش جو *یوم اطفال* کے طور پر منایا جاتا ہے ، کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بچوں کو گلاب کا پھول دے کر استقبال کیا ۔۔۔۔۔۔ناظم پروگرام *محترم نعیم احمد صاحب ، مددگار معلمہ محترمہ نسرین فاطمہ صاحبہ ، صدرِ معلمہ محترمہ فہیم خاتون صاحبہ* نے *یوم اطفال* کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا بعد ازاں صدر معلمہ نےسبھی شرکاء کا شکریہ ادا کیا کہ سبھی کے تعاون سے کامیاب پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ناظم پروگرام نے پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے