कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مدرسہ عبداللہ ابن امِّ مکتومؓ اردھاپور میں حضرت مولانا حذیفہ وستانوی کی ہوئی آمد

ناندیڑ:8؍نومبر(راست)7 اکتوبر 2025 بروز جمعہ حضرت مولانا حذیفہ صاحب وستانوی دامت برکاتہم ایک روزہ ناندیڑ دورہ پر تشریف لائےہوئے تھے حضرت مولانا حذیفہ صاحب وستانوی، مدرسہ عبداللہ ابن امِّ مکتومؓ اردھاپور بھی تشریف لائے آپ کی آمد پر مختصر مجلس منعقد کی گئی جس میں حضرت مولانا حذیفہ صاحب نے طلباء کرام وسامعین کو مختصر وجامع نصیحت فرمائی حضرت کے خطاب کے فوراً بعد درجہ حفظ کے ایک طالب علم نے حضرت مولاناحذیفہ صاحب اور حاضرین کے سامنے اپنا آخری سبق و آیات سناکر اپنے آپ کو زمرہ حفاظ میں شامل کرالیا نیز مدرسہ ہذا کے طلباء عزیز واساتذہ عظام بالخصوص مولانا عبدالوہاب صاحب بیتی مہتمم مدرسہِ ہذا و مولانا عبدالوحید صاحب اشاعتی ناظم مدرسہِ ہذا نے حضرت مولانا حذیفہ صاحب وستانوی دامت برکاتہم کاشال پوشی کے ذریعہ والہانہ استقبال کیا بعدہ حضرت مولانا حذیفہ صاحب ہی کے رقت آمیز دعا پر مجلس ختم ہوئی اس موقع پر طلباء واساتذہ مدرسہِ ہذا اور ائمہ کرام وعلماء کرام اردھاپور کے علاوہ عوام الناس شریک رہے مجلس کے بعد شہر ناندیڑ کی مشہور ومعروف ملی تنظیم قوم وانسانیت کی خدمت کے جذبہ سے سرشار اقصی گروپ کے نوجوان سپاہی،ذمہ داران واراکین بالخصوص معیز بھائی صدر اقصی گروپ نے حضرت مولانا کا پرتپاک استقبال کیا آخر میں مولانا عبدالوحید صاحب اشاعتی ناظم مدرسہ ہذا نے آے ہوئے تمام ہی علماء کرام بالخصوص حضرت مولانا حذیفہ صاحب وستانوی دامت برکاتہم،مولانا محمدجاوید صاحب ناظمِ مکاتب جامعہ اکل کوا،مولانا محمد وسیم اشاعتی صاحب،حافظ محمد صابر اشاعتی ودیگر حاضرین کا شکریہ ادا کیا

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے