कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دیگلور ناکہ تا ڈیلکس فنکشن ہال روڈ پر ٹریفک جام اور سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان

سماجی کارکن عبدالرحیم پٹیل نے کی کمشنر و ٹریفک پولیس سے فوری کارروائی کی اپیل

ناندیڑ: 6؍نومبر (راست)ناندیڑ شہر کے دیگلور ناکہ تا ڈیلکس فنکشن ہال کے درمیان مین روڈ پر ڈرینیج پائپ لائن کے جاری کام کی وجہ سے شہریوں کو شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔ سماجی کارکن عبدالرّحیم نے آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے سابق ریاستی صدر جناب سید معین کی ہدایت پر اس مسئلے کو اجاگر کرتے ہوئے ناندیڑ واگھالہ میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اور ٹریفک پولیس اسٹیشن اتوارہ کے انسپکٹر کو دو الگ الگ مکتوب روانہ کیے ہیں جن میں فوری کارروائی کی اپیل کی گئی ہے۔عبدالرّحیم پٹیل نے اپنے مکتوب میں بتایا ہے کہ مال ٹیکڑی روڈ سے ڈیلکس فنکشن ہال تک ڈرینیج پائپ لائن بچھانے کے لیے سڑک کی کھدائی کی گئی، لیکن مرمت نہ ہونے کے باعث سڑک کی حالت خستہ ہوچکی ہے۔ اس وجہ سے ٹریفک جام معمول بن چکا ہے اور شہریوں کو روزانہ گھنٹوں تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ان کے مطابق اس سڑک پر تین مذہبی مقامات (ایک مسجد اور دو مندر)، آٹھ شادی ہال اور کئی ہوٹلیں واقع ہیں۔ کاروباری سرگرمیوں کے سبب یہاں بھیڑ بھاڑ میں اضافہ ہوگیا ہے جس سے اکثر ٹریفک جام کے دوران بحث و تکرار اور جھگڑوں کی نوبت بھی آ جاتی ہے۔ شکایت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سڑک کا کھودا ہوا حصہ ناقابلِ استعمال ہے اور بقیہ حصہ پارکنگ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے جس سے راستہ مزید تنگ ہوگیا ہے۔عبدالرّحیم پٹیل نے میونسپل کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی فوری مرمت کی جائے تاکہ ٹریفک نظام بحال ہوسکے۔ اسی طرح انہوں نے اتوارہ ٹریفک پولیس کے انسپکٹر سے گزارش کی ہے کہ وہ اس سڑک پر بڑھتی ہوئی ٹریفک جام کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے عملی اقدامات کریں، تاکہ عوام کو روزمرہ کی پریشانیوں سے نجات مل سکے۔شہریوں نے بھی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ڈرینیج پائپ لائن کے کام کے بعد سڑک کو جلد از جلد درست حالت میں لایا جائے اور مناسب ٹریفک کنٹرول کے انتظامات کیے جائیں تاکہ دیگلور ناکہ روڈ سے گزرنے والوں کو کسی قسم کی دقت نہ ہو۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے