कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آن لائن جوا: نئی نسل کا زہر — مہاراشٹر بھر میں مہم جاری

پر بھنی:6؍جولائی( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) آن لائن جوا ایک سنگین سماجی مسئلہ بن چکا ہے جو نوجوانوں کی زندگیوں کو تباہ کر رہا ہے۔ اسی کے پیش نظر "آن لائن جوا ہٹاؤ، دیش کا یوا بچاؤ” مہم کا نیا مرحلہ 1 جولائی تا 10 جولائی 2025 تک مہاراشٹر بھر میں زور و شور سے جاری ہے۔
اس مہم کے تحت ریاست مہاراشٹر کے تمام ممبران اسمبلی (MLAs) کو ایک memorandum پیش کیا جا رہا ہے، جس میں آن لائن جوا کی سنگینی، اس کے مضر اثرات اور روک تھام کے لیے حکومت سے مؤثر اقدامات کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
یوتھ موومنٹ آف مہاراشٹرا کا مقصد قانون ساز اداروں کو بیدار کرنا ہے تاکہ وہ اس خطرناک رجحان کے خلاف فوری قانون سازی کریں اور نوجوانوں کو اس دلدل سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں۔”
اس مہم کا اہتمام یوتھ موومنٹ آف مہاراشٹر کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔
آن لائن جوا نوجوانوں میں ذہنی دباؤ، مالی نقصان، اور خودکشی جیسے خطرناک رجحانات کو جنم دے رہا ہے۔
ملک کے کئی حصوں سے افسوسناک واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں نوجوانوں نے ہارنے کے بعد انتہا پسند اقدامات اٹھائے۔
2023 میں مہاراشٹر میں آن لائن جوا کے باعث 243 نوجوانوں نے خودکشی کی تھی جبکہ 2024 میں یہ تعداد بڑھ کر 312 ہوچکی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں %28 اضافہ ہے ماہرین نفسیات نے آن لائن جوا کو نئی نسل کے لیے خاموش قاتل قراد دیا ہے ۔
آن لائن بیٹنگ ایپس کی وجہ سے نوجوان قرض میں ڈوب رہے ہیں، اور کئی گھروں کا سکون برباد ہو چکا ہے 18 سے 30 سال کے نوجوان سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔
مالی نقصان کے علاوہ، ڈپریشن، ذہنی بے چینی اور خاندانی تنازعات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ یوتھ موومنٹ آف مہاراشٹرا عوام الناس سے بھی اپیل کرتی ہے کہ وہ آن لائن جوا کے خلاف آواز بلند کریں، اور نوجوان نسل کو محفوظ مستقبل فراہم کرنے میں مہم کا حصہ بنیں۔ اس طرح کی اپیل محمد تحسین محمد سلیم ریاستی صدر یوتھ موومنٹ آف مہاراشٹر نے کی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے