कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اسلامی سال کی شان :قربانی سے شروع قربانی پر ختم

از قلم محمد سرور شریف ابن یوسف شریف
معلم مؤیدالمسلمین پرائمری اسکول و ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز
9960451708

ذی الحجہ کا مہینہ جو اسلامی مہینوں کا آخری مہینہ ہے۔ حضرت ابراہیم ؑ کی سنت قربانی کی یاد اور قربانی کے عمل کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔ اور اس کے ساتھ ہی محرم الحرام جو اسلامی تاریخ کا پہلا مہینہ کہلاتا ہے اور یہ مہینہ بھی میرے اور آپ کے آقا حضرت محمد ﷺ کے پیارے نواسوں حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور آپ کے افراد خاندان کی بے شمار قربانیوں اور آپ کی شہادت ، اور امیر المومنین حضرت عمر ؓ کی شہادت سے شروع ہوتا ہے۔ یعنی اسلامی تاریخ کا آغاز بھی قربانی سے اور اختتام بھی قربانی پر ۔
قارئین ہمیں حضرت ابراہیم علیہ السلام، حضرت هاجرہ علیہ السلام کی قربانیوں کو یا د رکھنا ہے۔ اور اسی طرح ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم ، ازدواج مطہرات ، بنات رسول ؐ ، صحابہ ؓ ، صحابیات رضی اللہ عنھم اور دیگر انبیاء علیہ السلام کی قربانیوں کو بھی یاد رکھنا ہے کہ کسی طرح انہوں اللہ کے حکم اور اس کی خوشنودی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔ جان کی بازی لگادی لیکن باطل کے سامنے اپنی گردن نہیں جھکائی بلکہ گردن کٹانا گوارہ کیا ۔ ایسی ہی ایک بے مثال قربانی میدان کربلا میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور آپ کے گھرانے کی شہادت ہے جو اسی ماہ مبارک یعنی ماہ محرم الحرام میں 10 محرم کو ہوئی اور اس واقعہ کر بلا نے ماہ محرم کی عظمت میں چار چاند لگادیے ۔
قارئین ہمیں چاہیے کہ ہم ہمارے انبیاء کرام ؑ ، صحابہ ؓ اور ازدواج مطہرات ، صحابیات ؓ ، تابعین تبع تابعین ، او لیاء الله بزرگان دین ، علماء کرام کی اسلام کی سر بلندی اور سرسبزی و شادابی کیلئے دی گئی بے شمار قربانیوں کا مطالعہ کریں۔ اور اپنے اندر اپنے اسلاف کی طرح اسلام پر مر مٹنے اور اسلام کی سر بلندی کیلئے اپنے تن ، من، دھن کی بازی لگانے کا جذبہ اور شوق پیدا کریں۔ نہ کہ غیر اسلامی طریقہ پر شہدائے کربلا کی شہادت کا ماتم منائیں اور نہ غلط رسم و رواج اختیار کریں ۔ کیوں کہ بقول شاعر
کہدو غم حسین ؓ منانے والوں سے
مومن کبھی شہدا کا ماتم نہیں کرتے
ہے عشق اپنی جان سے زیادہ آل رسولؐ سے
یوں سر عام ہم اُن کا تماشہ نہیں کرتے
روئیں وہ جو منکر ہے شہادت حسین ؓ کے
ہم زندہ و جاوید کا ماتم نہیں کرتے
آخر میں اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ہم سب کو اپنے دست قدرت سے حضرت ابوبکر ؓ کا تقوی، حضرت عمر ؓ کی شجاعت ،حضرت عثمان ؓ کی حیا اور حضرت علی ؓ کے قوت بازو اور حضرت بلال ؓ کی محبت ، حضرت خالدؓ کی تلوار ، محمد بن قاسم ؒ کا حوصلہ اور سلطان صلاح الدین ایوبی ؒ کا جوش ولولہ عطا فرما۔ آمین۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے