किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عوامی مقامات پر شراب نوشی، زبردستی شراب پلانے اور کڑک ہارن بجا کر موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کارروائی

ناندیڑ:13؍مئی ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار کی ہدایت پر شہر میں عوامی مقامات پر جرائم پر قابو پانے کیلئے شروع کی گئی ’’ناندیڑ سٹی اسٹریٹ سیفٹی ڈرائیو‘‘ کے تحت مختلف پولیس تھانوں کی ٹیموں نے کارروائیاں انجام دیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار اور ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سورج گروو کے رہنمائی میں چارلی ٹیم کے انچارج سب انسپکٹر بھاگوت ناگرگوجے اور پولیس اہلکاروں نے 12 مئی 2025 ء کو شہر میں عوامی امن میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف درج ذیل کارروائیاں کیں۔
بھاگیہ نگر پولیس اسٹیشن حدود: چارلی نمبر 1 ٹیم کے پولیس اہلکاروں نے پٹرولنگ کے دوران بھگیرتھ میدان میں ایک شخص کو عوامی مقام پر شراب پی کر امن میں خلل ڈالتے ہوئے پایا۔ اسے حراست میں لے کر مہاراشٹر پولیس ایکٹ کی دفعہ 110/117 کے تحت بھاگیہ نگر پولیس اسٹیشن میں کارروائی کی گئی۔
وزیرآباد پولیس اسٹیشن حدود: چارلی نمبر 1 ٹیم نے پٹرولنگ کے دوران پکی چال علاقہ میں ایک شخص کو عوامی مقام پر شراب پی کر امن میں خلل ڈالتے ہوئے گرفتار کیا اور مہاراشٹر پولیس ایکٹ کی دفعہ 110/117 کے تحت وزیرآباد پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا۔
شواجی نگر پولیس اسٹیشن حدود: چارلی نمبر 1 ٹیم نے روہنی بار کے سامنے، جیوتی ٹاکیز علاقہ اور نیا مونڈھا میں کل تین افراد کو عوامی مقام پر شراب نوشی کرتے ہوئے حراست میں لیا اور ان کے خلاف شواجی نگر پولیس اسٹیشن میں مہاراشٹر پولیس ایکٹ کی دفعہ 110/117 کے تحت کارروائی کی گئی۔
ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن حدود: چارلی نمبر 2 ٹیم نے پٹرولنگ کے دوران مال ٹیکڑی پل کے قریب ایک شخص کو فینسی نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل پر کڑک ہارن بجاتے ہوئے عوامی امن میں خلل ڈالتے ہوئے پایا۔ اسے حراست میں لے کر موٹر وہیکل ایکٹ کی دفعہ 51/177 کے تحت ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن میں کارروائی کی گئی۔ علاوہ ازیں، آنند نگر روڈ وائن مارٹ کے قریب 5 افراد کو عوامی مقام پر شراب پی کر امن میں خلل ڈالتے ہوئے گرفتار کر کے ان پر مہاراشٹر پولیس ایکٹ کی دفعہ 110/117 کے تحت کارروائی کی گئی۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ناندیڑ شہر میں کوئی بھی عوامی مقام پر شراب پی کر، کڑک ہارن بجا کر یا دیگر طریقوں سے عوامی امن میں خلل نہ ڈالے، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے