किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

جامعہ اسلامیہ نسیم العلوم ناندیڑ میں نئے تعلیمی سال کے آغاز پر دعائیہ نشست کا انعقاد

علماء و حفاظ اور مقامی ساکنان کی شرکت، دینی و عصری تعلیم کا امتزاج

ناندیڑ :12؍مئی (محمد فاروق کے ذریعے )مدرسہ جامعہ اسلامیہ نسیم العلوم، واقع گاڑے گاؤں روڈ، ناندیڑ میں نئے تعلیمی سال 2025-26 کے داخلوں کے آغاز کے موقع پر آج ایک پُراثر دعائیہ نشست کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام میں شہر کے معزز علماء کرام، حفاظِ قرآن اور مقامی اہلِ محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔نشست کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا۔ اس کے بعد جامعہ کے زمہ داران، اساتذہ کرام اور دیگر مہمانانِ گرامی نے حاضرین سے خطاب کیا، جس میں دینی تعلیم کی اہمیت، اسلامی اقدار کے فروغ، اور جدید دور کے تقاضوں کے تحت عصری تعلیم کے ساتھ ہم آہنگی پر زور دیا گیا۔جامعہ کی زمہ داران نے موقع پر موجود افراد کو مطلع کیا کہ ادارے میں مختلف شعبہ جات میں داخلے جاری ہیں، جن میں شعبۂ اعدادیہ (ابتدائی دینی تعلیم)،شعبۂ دینیات (عالم کورس)، شعبۂ ناظرہ (قرآن کریم کی قرات)، شعبۂ حفظ (حفظ قرآن کریم) کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم کے میدان میں بھی مدرسہ نے اہم قدم اٹھایا ہے۔ پہلی سے ساتویں جماعت تک کے ٹیوشن کلاسیس کا منظم و معیاری انتظام کیا گیا ہے، تاکہ طلبہ کو دینی اور دنیاوی علوم دونوں میں مہارت حاصل ہو۔جامعہ کی جانب سے اس موقع پر والدین و سرپرست حضرات سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے بچوں کو دینی و عصری تعلیم کے حسین امتزاج کے ساتھ آراستہ کرنے کے لیے اس ادارے میں داخلہ دلوائیں۔داخلے اور دیگر تفصیلات کے لیے ذیل کے نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:9665684459۔ یہ دعائیہ نشست جامعہ کے مستقبل کے منصوبوں کا ابتدائی قدم ثابت ہوئی، جس نے عوام میں تعلیم کے تئیں بیداری پیدا کی اور والدین میں اپنے بچوں کی تعلیم کے حوالے سے شعور اجاگر کیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے