किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مدرسہ عبداللہ ابن امِّ مکتومؓ اردھاپور میں تعزیتی مجلس ودعاء ایصال ثواب

آہ ! افسوس صد افسوس خادم القران والمساجد حضرت مولانا غلام محمد صاحب وستانوی رحمۃ اللہ علیہ رئیس الجامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا (بڑےحضرت) 4 مئی 2025 کو اس دارِفانی سے دار بقا کی طرف کوچ فرما گئے انا للہ وانا الیہ راجعون۔ غم کے اس موقع پر مدرسہ حضرت عبداللہ ابن امِّ مکتومؓ اردھاپور ناندیڑ کی جانب سے 5 مئی 2025 بروز پیر بعد نماز ظہر مدرسہ ھذا میں ایک تعزیتی نشت منعقد ہوئی جس میں مولانا عبدالوہاب صاحب بیتی بانی ومہتمم مدرسہ ھذا وسابق ناظم جامعہ ابوھریرہؓ بدناپور کے علاوہ مدرسہ کے اساتذہ طلباء ، علماء کرام کے علاوہ دیگر احباب نے شرکت کی مدرسہ کے طلبا واساتذہ کی تلاوت قران کے بعد دعاء ایصال ثواب کا اہتمام کیا گیا۔ حضرت مولانا وستانوی رحمة اللہ علیہ ایک ہمہ جہت شخصیت ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ان کی رحلت، اس نازک وقت میں ملت اسلامیہ ہند کے لیے ایک بڑا خسارہ ہے۔ ان کے انتقال سے ہم ایک مخلص خادمِ قرآن، باکمال منتظم، دینی و عصری تعلیم کے ممتاز ماہر، اور صاحبِ بصیرت عالم دین سے محروم ہو گئے ہیں آج امتِ مسلمہ کا دل غمگین ہے، آنکھیں اشکبار ہیں، اور دلوں پر صدمے کی ایک چادر تنی ہوئی ہے، کیونکہ علم، عمل، تقویٰ، اخلاص، اور خدمتِ دین کا ایک عظیم مینار ہم سے رخصت ہو گیاحضرت مولانا غلام محمد وستانوی صاحب رحمۃ اللہ علیہ شخصیت ایک جامع اور ہمہ گیر شخصیت تھی، جس میں دینی غیرت، علم کی روشنی، عمل کی پختگی، اخلاص کی مہک، اور خدمتِ خلق کا جذبہ جمع تھا۔ وہ ایک سچے خادمِ دین، عاشقِ قرآن و سنت، اور امت کے سچے خیرخواہ تھے۔ ان کی پوری زندگی اللہ کی رضا، دین کی سربلندی، مساجد و مدارس کی آبادی، تعلیم و تربیت، رفاہی خدمات، اور انسانیت کی بھلائی کے لیے وقف تھی مولانا نے نہ صرف متعدد مدارس، مساجد، ہاسپٹلز اور تعلیمی ادارے قائم کیے بلکہ انہیں فعال اور زندہ رکھا۔ ہزاروں طلبہ و طالبات، غرباء و مساکین، اور عام انسان ان کے اداروں سے فائدہ اٹھاتے رہے، اور آج بھی ان کی قائم کردہ خدمات کا فیض جاری ہے حضرت مولانا کی خاص بات یہ تھی کہ وہ ہر کام میں اخلاص کو مقدم رکھتے تھے شہرت، نام و نمود، یا دنیاوی منفعت ان کی نظر میں کوئی حیثیت نہیں تھی وہ خاموشی سےاللہ کی رضا کے لیےدین کی خدمت کرتے رہے حضرت مولانا وستانوی صاحب رحمۃ اللہ علیہ بے حد نرم دل اور رقیق القلب تھے وہ طلبہ کی پریشانی سنتے ہی بے چین ہو جاتے اور فوری مدد کرتے۔ ہم اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کرتے ہیں۔ اللہ تعالی حضرت کی مغفرت فرماے، ان کے درجات بلند فرماے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے، اور ان کے اداروں و مشن کو دوام عطا فرماےاللہ تعالی حضرت رحمة اللہ کی نیکیوں کو قبول فرماے، آمین یا رب العالمین

 

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے