कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

الصفہ انٹرنیشنل اسکول اور شاہین انٹرنیشنل اسکول میں استقبالِ رمضان پروگرام کا شاندار انعقاد

ناندیڑ:3؍مارچ (راست) الصفہ گروپ، ناندیڑ کے دونوں معروف تعلیمی اداروں، الصفہ انٹرنیشنل اسکول اور شاہین انٹرنیشنل اسکول میں استقبالِ رمضان کے روح پرور پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس بابرکت موقع پر جماعت دوم تا دہم کے طلبہ نے رمضان المبارک کی فضیلت پر مدلل اور پُراثر تقاریر پیش کیں۔طلبہ نے اپنے اساتذہ کی رہنمائی میں بہترین انداز میں رمضان کی برکات، اس کی عبادات، اور تقویٰ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اساتذہ نے بھی اس موقع پر طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے رمضان کے لئے ایک منظم ٹائم ٹیبل بنانے کی ہدایت دی۔ اس کے علاوہ، نمازوں کی پابندی، قرآن کی تلاوت معہ ترجمہ و تفسیر، دعاؤں اور اذکار کی کثرت، اور صدقات و خیرات کی اہمیت پر زور دیا گیا۔پروگرام کے اختتام پر ایک معصوم طالب علم کی دلگیر دعا نے حاضرین کے دلوں کو روحانی سکون عطا کیا۔ اس موقع پر اسکول انتظامیہ نے طلبہ کے جوش و خروش کو سراہا اور انہیں رمضان المبارک کی برکات سے مکمل استفادہ کرنے کی ترغیب دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے