कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ کے ملت نگر روڈ کی خستہ حالی، عوام شدید مشکلات کا شکار

سڑک کی انتہائی خستہ حالت کی وجہہ سے نمازیوں کے لیے مسجد پہنچنادُشوار !

ناندیڑ: 2؍مارچ ( شیخ اکرم) شہر کے ملت نگر علاقے میں واقع مرکزی سڑک کی خستہ حالی اور ناقابلِ برداشت حالت نے عوام کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ گڑھوں سے بھری سڑک، جگہ جگہ گندے پانی کا جماؤ اور ٹوٹے ہوئے راستے نے مقامی ساکنان کے لیے چلنا دشوار بنا دیا ہے۔ خاص طور پر نل آنے کے بعد یہ روڈ جھیل میں تبدیل ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے مقامی افراد کے ساتھ ساتھ اسکولی طلبہ، بزرگ شہری اور خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ملت نگر کا یہ روڈ نہ صرف ایک عام سڑک ہے بلکہ یہاں سے بڑی تعداد میں مقامی افراد کی آمد و رفت ہوتی ہے۔ اس سڑک کے قریب ہی عباسی مسجد واقع ہے، جہاں بڑی تعداد میں نمازیوں کی آمد ہوتی ہے۔ تاہم سڑک کی انتہائی خستہ حالت نے نمازیوں کے لیے مسجد پہنچنا بھی کسی امتحان سے کم نہیں کر دیا ہے۔ نالیوں کی مناسب صفائی نہ ہونے کے سبب گندہ پانی سڑک پر بہہ رہا ہے، جو نہ صرف تعفن اور بدبو کا سبب بن رہا ہے بلکہ مچھروں اور دیگر بیماریوں کو بھی دعوت دے رہا ہے۔مقامی ذمہ داران نے کئی بار انتظامیہ سے اس سڑک کی مرمت اور نالیوں کی درستگی کے لیے مطالبہ کیا، لیکن تاحال کوئی مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے۔ مقامی ساکنان کا کہنا ہے کہ بارہا درخواستیں دینے اور شکایات درج کرانے کے باوجود میونسپل کارپوریشن کی طرف سے کسی بھی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی، جس کے نتیجے میں عوام میں شدید غصہ اور مایوسی پائی جا رہی ہے۔ملت نگر کے رہائشیوں کا مطالبہ ہے کہ ناندیڑ میونسپل کارپوریشن فوری طور پر اس سڑک کی مرمت کا کام شروع کرے، نالیوں کی صفائی کا مؤثر انتظام کرے اور اس علاقے میں بہتر بنیادی سہولیات فراہم کرے تاکہ عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اگر انتظامیہ کی جانب سے جلد از جلد اقدامات نہیں کیے گئے تو عوام احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔یہ ضروری ہے کہ رمضان المبارک کے پیش نظر متعلقہ حکام اپنی ذمہ داری نبھائیں اور عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں مزید تاخیر نہ کریں۔ عوام کی جانب سے توقع ظاہر کی گئی ہے کہ انتظامیہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لے کر فوری کارروائی کرے گی تاکہ ملت نگر کے ساکنان کو درپیش مسائل کا جلد از جلد حل نکل سکے۔رمضان المبارک کا آغاز ہو چکا ہے، اور اس مقدس مہینے میں نمازیوں کی تعداد میں خاصا اضافہ ہوتا ہے۔ افطار اور تراویح کے اوقات میں راستے کی خستہ حالت مزید مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ انتظامیہ فوری طور پر اس مسئلے پر توجہ دے تاکہ روزہ داروں اور نمازیوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے