कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کُنڈلواڑی پولیس کی کارروائی، گٹکھا سمیت 6 لاکھ 34 ہزار 910 روپئے مالیت کا سامان ضبط

ناندیڑ:یکم؍مارچ ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار نے آپریشن فلش آؤٹ کے تحت غیر قانونی گٹکھے کی اسمگلنگ اور اس کی خفیہ فروخت میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے احکامات پولیس اسٹیشن کے انچارج افسران کو دیے تھے۔اسی سلسلے میںیکم مارچ 2025 ء کو کُنڈلواڑی پولیس اسٹیشنکے سب انسپکٹر گیانیشور شندے کو ایک خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ بلولی سے ایک سرخ رنگ کی سویفٹ ڈیزائر کار نمبر MH-05/AJ-8096میں غیر قانونی گٹکھے کی اسمگلنگ کی جا رہی ہے اور اسے چور بازار میں فروخت کرنے کے لیے کُنڈلواڑی لے جایا جا رہا ہے۔ اس مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کُنڈلواڑی پولیس ٹیم نے روڈ پر ناکہ بندی کر کے مذکورہ گاڑی کو روکا اور تفتیش کی۔تفتیش کے دوران کار کے ڈرائیور نے اعتراف کیا کہ اس نے بلولی کے ایک شخص سے بغیر کسی لائسنس کے غیر قانونی طور پر حکومت کی جانب سے ممنوعہ مختلف کمپنیوں کا گٹکھا حاصل کیا تھا۔ پولیس نے گاڑی سے 3لاکھ 24 ہزار 910 روپئے مالیت کا گٹکھا برآمد کیا، جبکہ کار اور موبائل سمیت کل6 لاکھ 34 ہزار 910 روپئے مالیت کا سامان ضبط کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ملزمان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 223، 275، 123 (2023) اور فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈ ایکٹ 2006 کی دفعات 26(2)(1)، 26(2)(4)، 27(3)(E)، 3(1)(Z)(4)، 30(2) اور 59 کے تحت مقدمہ درج کرنے کا عمل جاری ہے۔اس شاندار کارروائی پر پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار نے کُنڈلواڑی پولیس ٹیم کی ستائش کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے