कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ہزاروں طلبہ کے مستقبل کو داؤ پر نہ لگایا جائے

محمد علی جوہر یونیورسٹی کے انہدامی حکم پر صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود مدنی کا حکومت سے نظرثانی کا مطالبہ

نئی دہلی: 20 جولائی:جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے محمد علی جوہر یونیورسٹی رامپور کی 38 عمارتوں کے انہدام سے متعلق جاری حکم پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ قانون کی حکمرانی، قدرتی انصاف اور ائینی ذمہ داری سے براہِ راست وابستہ ہے۔ اس سے ہزاروں طلبہ کے تعلیمی مستقبل، ان کے بنیادی حقوق اور ملک کے علمی سرمایہ کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچے گا۔مولانا مدنی نے کہا کہ اگر کسی تعمیر میں قانون شکنی ثابت بھی ہو جائے تو بھی انہدام ہمیشہ واحد یا ناگزیر راستہ نہیں ہوتا۔ اترپردیش شہری منصوبہ بندی و ترقیاتی قانون 1973 کی دفعہ 27(1) خود اس بات کی تائید کرتی ہے کہ انہدام ہر صورت میں لازم نہیں ہے۔ اگر کوئی عمارت بنیادی لینڈ یوز یا ماسٹر پلان سے متصادم نہ ہو تو اتھارٹی ترمیم شدہ نقشے کی منظوری، ریگولرائزیشن، ترقیاتی فیس، کمپاونڈنگ اور دیگر مالی جرمانوں کے ذریعے معاملے کو قانون کے مطابق حل کر سکتی ہے۔ ملک کے مختلف ترقیاتی ادارے برسوں سے ایسے ہی قانونی متبادل اختیار کرتے ائے ہیں۔ اس لیے کسی بھی تعلیمی ادارے کے معاملے میں انہدام سے قبل ان تمام امکانات پر سنجیدگی سے غور کرنا انصاف، قانون اور عوامی مفاد کا بنیادی تقاضا ہے۔مولانا مدنی نے کہا کہ متعدد عدالتی نظائر بھی موجود ہیں جن میں کانپور کے رومہ انڈسٹریل ایریا میں قائم انجینئرنگ کالج، وارانسی ڈیولپمنٹ اتھارٹی، جھانسی ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور الٰہ اباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے متعلق مقدمات شامل ہیں۔ ان تمام مقدمات میں عدالتوں نے فوری انہدام کے بجائے کمپاونڈنگ، ریگولرائزیشن اور دیگر قانونی متبادل پر زور دیا ہے۔مولانا مدنی نے حکومت اتر پردیش سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس حساس معاملے میں ائینی ذمہ داری اور قانونی احتیاط کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہدامی کارروائی پر نظرثانی کرے اور دیگر متبادل قانونی اقدامات کو ترجیح دے تاکہ ایک طرف قانون کی عملداری برقرار رہے اور دوسری طرف ہزاروں طلبہ کا تعلیمی مستقبل اور بھارت کا یہ قیمتی تعلیمی سرمایہ محفوظ رہ سکے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے