कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اردو اساتذہ،امیدواروں کے مختلف مسائل کے حل کے لیے پونے میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی اعلیٰ افسران سے اہم ملاقاتیں

پاوتر پورٹل پر اردو میڈیم کی خالی آسامیوں، اُردو کنورٹ راؤنڈ،سرپلس اساتذہ کی تنخواہ،سنچ مانیتا طلباء آدھار،ورشٹھ تربیت،شالارتھ سمیت مختلف مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال

پونے :25؍ستمبر( نامہ نگار محمد سرور شریف پربھنی ) ۲۴ ستمبر ۲۰۲۶: اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ ۱۱۱۳۸ کے بانی ساجد نثار احمد کی قیادت میں ریاستی جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر معین الدین منیار، دیگر عہدیداران نے پونے میں محکمۂ تعلیم کے اعلیٰ افسران اور متعلقہ محکموں کے افسران سے ملاقاتیں کرکے ریاست کےاساتذہ، اسکولوں اور تعلیمی شعبے سے متعلق مختلف زیرِ التوا مسائل پیش کر کچھ مسائل جگہ پر حل کروایا، تعلیمی کمشنر سچندر پرتاپ سنگھ، امتحانی کونسل کے کمشنر مہیش چوہان، ڈپٹی کمشنر محترمہ بانگر، راجیش شندے، چمنے سر، ڈائریکٹر پرائمری ایجوکیشن شرد گوساوی اور ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن ڈاکٹر مہیش پالکر سے مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔پاوتر پورٹل پر اردو میڈیم پسماندہ طبقات خالی آسامیوں کے لیے اہل امیدوار دستیاب نہ ہونے کی صورت میں کھلے زمرے سے مذکورہ خالی آسامیوں کو پُر کرنے کی منظوری سے متعلق خط کا حوالہ افسران کے سامنے پیش کیا گیا۔ مورخہ ۲۱ ستمبر ۲۰۲۶، خط نمبر E-8111105 میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138کے حوالے کا بھی ذکر کیا گیا ہے, جلد اردو میڈیم کے لیے اوپن کنورٹڈ راؤنڈ شروع کرنے پر گفتگو ہوئی۔نیز ضابطۂ اخلاق کے دوران جاری بھرتی کے عمل کو روکنے کے بجائے آگے بڑھانے کا مطالبہ بھی بانی ساجد نثار احمد نے پیش کیا۔ انہوں نے واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ضابطۂ اخلاق کے دوران نئی تشہیر یا نئی بھرتی کا عمل اپنی قانونی حدود میں رہتے ہوئے ہی کیا جائے، تاہم جو بھرتی کا عمل پہلے سے جاری ہے اسے کسی بھی صورت میں روکنا نہیں چاہیے۔ اس کے لیے متعلقہ محکمہ سے ضروری اجازت حاصل کرکے کارروائی کو آگے بڑھایا جائے۔پاوتر پورٹل کے فیز-۲ میں اردو میڈیم کی زیادہ سے زیادہ خالی آسامیوں کو شامل کرنے کے معاملے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ جن اضلاع، میونسپل کارپوریشنوں، میونسپل کونسلوں اور ضلع پریشدوں میں اردو میڈیم کی خالی آسامیوں پورٹل پر اپلوڈ کرنے متعلق روسٹر،بندو ناما ولی کمپلیٹ نہیں کیا متعلقہ اداروں کو فون کے ذریعے اور تحریری طور پر ہدایات دیے جانے کی اطلاع افسران کی جانب سے دی گئی۔ خالی آسامیوں کو اپ لوڈ کرنے میں ٹال مٹول کرنے والے اداروں کے خلاف انتظامی کارروائی کیے جانے کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی۔اردو میڈیم کے معذور امیدواروں کے معاملے پر بھی اہم بات چیت ہوئی۔ فیز-۲ میں اردو میڈیم کے معذور امیدواروں کے لیے تمام دستیاب اور اہل خالی آسامیوں کو ظاہر کیا جائے اور کسی بھی امیدوار کے ساتھ ناانصافی نہ ہو، یہ مطالبہ تنظیم کی جانب سے کیا گیا۔ 55/60 معاملے میں ہائی کورٹ فیصلے کی بنیاد پر اہل امیدواروں کی فہرست اور ان کی تقرری سے متعلق امور پر امتحانی کونسل کے افسران کے ساتھ تفصیلی گفتگو ہوئی۔ امتحانی کونسل کی جانب سے وزارت کو تجویز بھیجی جاچکی ہے اور وزارت سے رہنمائی موصول ہونے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔ افسران کی جانب سے اس معاملے میں مثبت رویے کا اظہار کیا گیا،اردو میڈیم میں آرٹ اور اسپورٹس ٹیچرز کی خالی آسامیوں کو پاوتر پورٹل کے ذریعے پُر کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ آرٹ اور اسپورٹس کے اہل اساتذہ کو تقرری کا موقع فراہم کرنے اور دستیاب خالی آسامیوں کو بھرتی کے عمل میں شامل کرنے کے لیے ضروری کارروائی کرنے کی درخواست کی گئی،اس موقع پر اضافی قرار دیے گئے اساتذہ اور غیر تدریسی ملازمین کی تنخواہیں بلا تعطل جاری رکھنے کا اہم مسئلہ بھی پیش کیا گیا۔ شالارت نظام میں AUTHORIZATION TAB کو فوری طور پر بحال کرکے جاری رکھنے اور متعلقہ اساتذہ و غیر تدریسی ملازمین کی ایڈجسٹمنٹ مکمل ہونے تک متبادل طریقے سے تنخواہ کی ادائیگی کا انتظام کرنے کا مطالبہ کیا گیا،سینئر اور سلیکشن گریڈ تربیت ۲۰۲۶ کو آف لائن کے بجائے آن لائن طریقے سے منعقد کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ ریاستی تعلیمی تحقیق و تربیت کونسل، مہاراشٹر، پونے کے مورخہ ۱۷ اگست ۲۰۲۶ کے خط کے حوالے سے اہل اساتذہ کی معلومات اور رجسٹریشن کے عمل کے دوران تربیت کو آن لائن طریقے سے منعقد کرنے کی درخواست کی گئی، تاکہ ریاست بھر کے اہل اساتذہ آسانی کے ساتھ اس میں شرکت کرسکیں,وزیرِ اعظم پوشن آہار اسکیم کے تحت باورچیوں کا اپریل ۲۰۲۶ سے زیرِ التوا اعزازیہ فوری طور پر ادا کرنے کا مطالبہ ڈائریکٹر پرائمری ایجوکیشن شرد گوساوی کے سامنے پیش کیا گیا۔ انتہائی کم اعزازیہ پر اسکولوں میں باقاعدگی سے کام کرنے والے باورچیوں کا اعزازیہ کئی ماہ سے زیرِ التوا ہے۔ آنے والے تہواروں کے پیش نظر ان کی مالی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپریل ۲۰۲۶ سے زیرِ التوا تمام اعزازیہ فوری طور پر ادا کرنے اور ضلع و تعلقہ سطح کے افسران کو ضروری ہدایات جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔اسکولی پوشن آہار اسکیم کے تحت ہیڈ ماسٹر اور اساتذہ کے ذاتی نام پر فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی کا لائسنس یا رجسٹریشن لازمی نہ کیے جانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ تنظیم نے مطالبہ کیا کہ اسکیم کی انتظامی اور قانونی ذمہ داری حکومت، متعلقہ سرکاری ادارے یا مجاز غذائی سپلائر پر مقرر کی جائے۔ یو ڈایس پورٹل سےنویں بارہویں جماعت کے مضامین کی رجسٹریشن کے تکنیکی مسئلے کو بھی افسران کے سامنے پیش کیا گیا۔ طلبہ کے پروفائل میں مضامین شامل یا اپ ڈیٹ کرنے کی سہولت تکنیکی وجوہات کی بنا پر بند ہونے سے اسکولوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ مہاراشٹر میں ۳۰ ستمبر ۲۰۲۶ تک آدھار سے تصدیق شدہ طلبہ کی تعداد کی بنیاد پر اسٹاف منظوری (سَنچ مانیتا) کا عمل کیا جانا ہے۔ اس لیے نویں سے بارہویں جماعت کے مضامین کی درست معلومات کا پورٹل پر موجود ہونا ضروری ہے۔ چنانچہ مضامین شامل اور درست کرنے کی سہولت فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔نیز سنچ مانیتا میں بغیر ادھار کے طلباء کو حاضری کی بنیاد پر اہل قرار دیا جائے،اس پر جلد ہی تحریری حکم نامہ جاری ہونگا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے