कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ڈایٹ بلڈانہ: ‘اُردو مطالعہ مہم 3.0’ کے فاتح اساتذہ کو ٹرافی اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا

بلڈانہ، 23 جون (راست)ضلع انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (DIET) بلڈانہ کی جانب سے ‘اُردو مطالعہ مہم 3.0’ کے تحت منعقدہ سمپوزیم اور پی پی ٹی (PPT) پریزنٹیشن مقابلے کے کامیاب اساتذہ کو آج بتاریخ 23 جون 2026ء ایک پروقار تقریب میں اعزاز سے نوازا گیا۔یاد رہے کہ اس مقابلے کا انعقاد 8 اپریل 2026ء کو کیا گیا تھا، جس میں ضلع کے تمام تعلقوں کے اساتذہ نے شرکت کی تھی۔ اس مقابلے میں اساتذہ نے اپنے اپنے اسکولوں میں ‘اُردو ریڈنگ پروگرام 3.0’ کے تحت کی گئی تخلیقی اور تعلیمی سرگرمیوں کو پی پی ٹی (PPT) پریزنٹیشن کے ذریعے نہایت احسن انداز میں پیش کیا تھا۔ مقابلہ تین الگ الگ گروپوں پر مشتمل تھا، جس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کو ڈایٹ کی جانب سے فاتح قرار دیا گیا تھا۔آج کی تقریب میں ڈایٹ کے پرنسپل ڈاکٹر جے. او. بھٹکر صاحب کی صدارت میں، ڈکرے صاحب، اُردو ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ مرزا امام بیگ صاحب، قاضی رئیس الدین صاحب، اور واثق نوید صاحب، اقرار حسین آزاد صاحب، اظہار الحق سر، صمد سر اور اُردو تربیتی ریاستی تسہیل کاروں کی موجودگی میں اساتذہ کو ٹرافی اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔
اعزاز حاصل کرنے والے اساتذہ:
سماجی تعاون گروپ:
افضل حسین سر، (ضلع پریشد اُردو اعلیٰ تحتانوی اسکول، بدنیرہ بھولجی، تعلقہ ناندورہ) نے ضلعی سطح پر دوسری پوزیشن حاصل کر کے اپنے اسکول اور تعلقہ کا نام روشن کیا ہے۔ تقریب کے شرکاء اور محکمۂ تعلیم کے آفیسران نے ان کی تعلیمی خدمات اور اُردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے کی گئی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے