कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

خدارا اپنی نسل کو فتنوں کے حوالے نہ کیجیے

تحریر:محمد عادل ارریاوی

ہم اپنی اولاد کے مستقبل کے لیے بہت فکر مند ہیں مگر کیا ہم نے ان کے ایمان کی بھی اتنی ہی فکر کی؟ یاد رکھیے دنیا کی کامیابی ایمان کے بغیر ادھوری ہے اس لیے آج ہماری سب سے بڑی ذمہ داری اپنی نسل کے ایمان و کردار کی حفاظت ہے۔
نکاح کو حتی الامکان آسان بنایا جائے جہیز جیسی لعنت اور شادی بیاہ کی فضول رسومات و بے جا اخراجات کا خاتمہ کیا جائے۔ لڑکیاں جب بالغ ہوجائیں تو ان کے نکاح کی فکر کی جائے اور بلاوجہ تاخیر سے بچا جائے۔ بچوں کے اندر بچپن ہی سے ایمان و توحید رسالت اور آخرت کا پختہ یقین پیدا کیا جائے۔ گھر اور اسکول میں اسلامی ماحول فراہم کیا جائے نماز کی پابندی کی ترغیب دی جائے تلاوتِ قرآن اور اس کے ترجمے کو سمجھنے کا ذوق پیدا کیا جائے۔ بحیثیت مسلمان یہ ہماری بنیادی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی اولاد کی دینی تربیت کریں کیونکہ بچوں کی دینی تربیت صرف ایک اخلاقی ذمہ داری نہیں بلکہ ہماری شرعی ذمہ داری بھی ہے۔
اگر ہم نے اپنی اولاد کی دینی تربیت سے غفلت برتی تو آنے والے وقت میں اس غفلت کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑسکتی ہے۔ احادیثِ نبویہ سیرتِ رسول اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم اور اسلامی لٹریچر مثلاً آدابِ زندگی اور تعلیم الاسلام وغیرہ کی کتابیں ہر گھر میں موجود ہونی چاہئیں۔ اذکار تقویٰ مسنون دعاؤں اور اسلامی آداب کے ذریعے بچوں کی شخصیت کی تعمیر کی جائے۔ اپنی نسل کو حقیقی معنوں میں محفوظ رکھنے کا سب سے مضبوط ذریعہ دین سے وابستگی ہے۔ نوجوان نسل کو دینی جماعتوں تنظیموں اداروں اجتماعات اور دینی مراکز سے جوڑا جائے انہیں نیک اور صالح صحبت اختیار کرنے کی ترغیب دی جائے اور ان کے دوستوں اور سہیلیوں کے انتخاب پر بھی مناسب توجہ رکھی جائے۔
موجودہ حالات میں ارتداد کی جو فضا بعض علاقوں میں پیدا ہورہی ہے اس کے اسباب میں غربت افلاس فقر و فاقہ اور معاشی تنگ دستی بھی شامل ہیں۔ بعض جگہوں پر ایسے حالات پیدا کیے جارہے ہیں کہ لوگ مالی مجبوریوں سے تنگ آکر اپنے دین و ایمان سے دست بردار ہونے پر آمادہ ہوجائیں۔ یورپ اور ایشیا کے بعض پسماندہ علاقوں میں معاشی مشکلات اور بنیادی ضروریات کی کمی بھی لوگوں کو دین سے دور کرنے کا ذریعہ بن رہی ہے۔
ہمارے قوم کے قائدین اور علمائے کرام سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ خدارا اپنی نسلوں کے ایمان کی حفاظت کے لیے سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کریں۔ خصوصاً اپنی بیٹیوں اور نوجوان نسل کو اس خطرناک فتنے سے بچانے کے لیے دینی تعلیم صالح ماحول اچھی صحبت اور معاشی تعاون کے مؤثر ذرائع اختیار کریں تاکہ ہماری آنے والی نسلیں ایمان و اسلام پر ثابت قدم رہیں۔
اے اللہ ربّ العزت ہماری نسلوں کو ایمان پر قائم رکھ ہماری اولاد کو دین کا سچا خادم بنا اور ہماری نسلوں کو ہر فتنوں سے محفوظ فرما آمین یارب العالمین ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے