कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ڈاکٹر عبدالکلام اردو پرائمری اسکول میں شاندار والدین اجلاس

والور، تعلقہ سیلو:30؍اگست( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )ڈاکٹر عبدالکلام اردو پرائمری اسکول، والور میں بروز ہفتہ والدین کا ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت عبدالعلیم سر صوفی نے کی اور انہوں نے اپنی رہنمائی و صدارتی خطاب کے ذریعے والدین اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت ادیبہ گؤس باغبان نے حاصل کی۔ اس کے بعد طالبہ کلثوم نے نہایت خوبصورت انداز میں نعتِ رسولِ اکرم ﷺ پیش کی۔اجلاس میں طلبہ کی تعلیمی ترقی، حاضری، نظم و ضبط اور والدین کے تعاون کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو کی گئی۔ صدرِ اجلاس نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں اور اسکول کے ساتھ مسلسل تعاون برقرار رکھیں۔پروگرام میں اسکول کے اساتذہ، طلبہ اور والدین نے شرکت کی۔ اجلاس خوشگوار اور پُروقار ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔پروگرام کی نظامت اسکول کے ہیڈ ماسٹر عبدالرحیم طاہر انصاری نے نہایت خوبصورتی سے انجام دی۔آخر میں شیخ منظور سر نے تمام معزز مہمانانِ گرامی، صدرِ اجلاس، والدین اور اساتذہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شکریہ کے کلمات پیش کیے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے