कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول گنگا کھیڑ میں کیریئر گائیڈنس پروگرام کا کامیاب انعقاد

گنگا کھیڑ:16؍اکتوبر (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی):ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول، گنگا کھیڑ میں طلبہ کی روشن اور کامران مستقبل کی رہنمائی کے لیے ایک شاندار اور کامیاب ‘کیریئر گائیڈنس پروگرام ‘ کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس اہم تعلیمی و تربیتی پروگرام میں معروف و مشہور ماہرینِ تعلیم جناب امیر خان صاحب اور جناب رفیق شیخ صاحب نے بطورِ مہمانِ خصوصی و کیریئر کونسلر شرکت کی۔
پروگرام کی صدارت اسکول کے محترم صدر مدرس جناب محمد خالد سر نے فرمائی، جبکہ نظامت کے فرائض جناب قاضی شبّیر سر نے احسن طریقے سے انجام دیے۔پروگرام کے دوران دونوں ہی ماہرینِ تعلیم (جناب امیر خان اور جناب رفیق شیخ) نے طلبہ کو موجودہ دور کے تقاضوں، مستقبل کے متنوع شعبہ جات اور کیریئر کی اہمیت و افادیت کے بارے میں انتہائی مفصل، جامع اور بصیرت افروز معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے طلبہ کو اپنے اندر چھپی صلاحیتوں کو پہچاننے اور صحیح سمت میں محنت کرنے کی تلقین کی۔پروگرام میں طلباء و طالبات کی ایک بڑی تعداد نے پرجوش انداز میں شرکت کی اور ماہرین کی باتوں سے استفادہ کیا۔اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اسکول کے تمام اساتذہ و نان ٹیچنگ اسٹاف نے اپنا بھرپور اور فعال تعاون پیش کیا۔ تمام حاضرین کے جذبے اور کیریئر کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے پروگرام کا اختتام جناب قاضی شبّیر سر کی رقت انگیز دعا پر ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے