कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پی ایم شری مولانا ابوالکلام آزاد اردو ہائی اسکول میں یومِ آزادی کی پُروقار تقریب

نگر سیویکا عائشہ محمد ذاکر ممین کے ہاتھوں پرچم کشائی، طلبہ نے حب الوطنی پر مبنی قومی گیت اور مختلف سرگرمیاں پیش کیں

ملکاپور: 22 /اگست (محمد احسان سر) موصولہ اطلاعات کے مطابق ملکاپور کے پی ایم شری مولانا ابوالکلام آزاد اردو ہائی اسکول میں 15 اگست 2026 کو یومِ آزادی کی تقریب نہایت جوش و خروش، قومی جذبے اور پُروقار ماحول میں منائی گئی. تقریب میں طلبہ، طالبات، اساتذہ اور معزز مہمانانِ گرامی نے بھرپور شرکت کی. تقریب کے دوران وارڈ نمبر 13-A کی نگر سیویکا عائشہ محمد ذاکر ممین, صیقل پورہ کے ہاتھوں قومی پرچم لہرایا گیا. پرچم کشائی کے موقع پر پورا اسکول احاطہ حب الوطنی کے نعروں اور قومی جذبے سے گونج اٹھا. طلبہ و طالبات اور اساتذہ میں خاصا جوش و خروش دیکھنے میں آیا. اس موقع پر نگر سیویکا عائشہ محمد ذاکر ممین نے تمام حاضرین، اساتذہ اور طلبہ و طالبات کو یومِ آزادی کی پُرخلوص مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے، جس کی قدر و حفاظت ہر شہری کی ذمہ داری ہے. انہوں نے طلبہ کو تعلیم کے ساتھ ساتھ نظم و ضبط، قومی یکجہتی اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی تلقین کی. تقریب کی ایک نمایاں خصوصیت طلبہ و طالبات کی جانب سے حب الوطنی پر مبنی قومی گیتوں اور مختلف خوبصورت ثقافتی و تعلیمی سرگرمیوں کی پیشکش رہی. ننھے طلبہ نے اپنی پُرجوش اور دلکش پیشکشوں کے ذریعے حاضرین کے دل جیت لیے، جس پر انہیں بھرپور داد اور حوصلہ افزائی حاصل ہوئی.اس موقع پر سابق کونسلر محمد ذاکر ممین، صیقل پورہ نے بھی طلبہ و طالبات کی بہترین کارکردگی پر انہیں مبارکباد پیش کی اور ان کی حوصلہ افزائی کیا اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا روشن مستقبل نئی نسل سے وابستہ ہے، اس لیے طلبہ کو معیاری تعلیم کے ساتھ اچھے اخلاق، قومی شعور اور ذمہ داری کا احساس پیدا کرنا ضروری ہے.تقریب میں اسکول کے ہیڈ ماسٹر محمد ریاض سر سمیت تمام اساتذہ کرام موجود تھے. آخر میں اسکول کی جانب سے تمام مہمانانِ گرامی اور شرکائے تقریب کا شکریہ ادا کیا گیا اور سب کو یومِ آزادی کی دلی مبارکباد پیش کی گئی. تقریب مجموعی طور پر قومی جذبے، تعلیمی شعور اور حب الوطنی کی خوبصورت عکاسی کرتی ہوئی ایک یادگار تقریب ثابت ہوئی.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے