कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل کی ٹیم کی ناندیڑ میں غیر قانونی ریت کے خلاف بڑی کارروائی

ناندیڑ :31؍اگست ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ ضلع میں غیر قانونی ریت کی نکاسی اور نقل و حمل کے خلاف بڑی تعداد میں شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ غیر قانونی ریت کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل شاہاجی اُماپ نے ایک ٹیم کو ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع موضع واہے گاؤں کے علاقے میں روانہ کیا تھا۔مذکورہ ٹیم نے 30 اگست 2026 ءکو شام 7 بجے موضع واہے گاؤں کے علاقے میں واقع ریت گھاٹ پر کارروائی کی۔ اس دوران معلوم ہوا کہ انجن بوٹ کی مدد سے دریائے گوداوری کے پانی سے ریت نکالی جا رہی تھی اور اس ریت کو فائبر بوٹ کے ذریعے دریا کے کنارے لایا جا رہا تھا۔کارروائی کے دوران ٹیم نے ایک انجن بوٹ، ایک فائبر بوٹ، ریت سے بھرے 17 بیڑے، 2 ہائوا گاڑیاں، ایک جے سی بی مشین اور دریائی راستے سے نکال کر رکھی گئی 100 براس ریت سمیت مجموعی طور پر 1 کروڑ 35 لاکھ 40 ہزار روپئے مالیت کا سامان ضبط کیا۔مذکورہ معاملے میں 6 ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن میں جرم نمبر 1086/2026 درج کیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہیتا کی دفعات 303 (2)، 3 (5)، مہاراشٹر لینڈ ریونیو کوڈ کی دفعات 48 (7)، 48 (8)، ماحولیاتی تحفظ ایکٹ کی دفعات 9، 15 اور سرکاری املاک کو نقصان سے تحفظ ایکٹ کی دفعات 3، 7 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔اس کارروائی میں پولیس سب انسپکٹر پنکج انگلے کے ساتھ پولیس ہیڈ کانسٹیبل پردیپ کھانسولے، پولیس ہیڈ کانسٹیبل گنیش راٹھوڑ، پولیس ہیڈ کانسٹیبل سندیپ واگھاڑے اور پولیس ہیڈ کانسٹیبل گجانن ڈوَرے نے حصہ لیا۔ٹیم کی قابلِ ذکر کارکردگی پر پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل جناب شاہاجی اُماپ نے ٹیم کے افسران اور اہلکاروں کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے