कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پرافیٹ فار آ ل مہم کے تحت جاری یوم سر سبز زمین کا اورنگ آباد مہاراشٹر میں کامیاب پروگرام کا انعقاد

اورنگ آباد :23؍اگست(راست) حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے یوم پیدائش کے مبارک موقع پر ” حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم سب کے لیے مہم ” کی معرفت بروز جمعہ شہر اورنگ آباد کے کفیل ایجوکیشن سوسائٹی بنت ہوا گروپ کے اشتراک سے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر یونیورسٹی میں شجر کاری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی محبت کے اظہار اور ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کے لیے ہم ایک بامعنی صدقہ کے طور پر درخت لگانے کے پیغام کو عام کرنے کی بہترین کاوش کی ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب کوئی مسلمان درخت لگاتا ہے تو اس میں سے جو کچھ بھی انسان , جانور یا پرندہ کھاتا ہے وہ اس کے لیے صدقہ شمار ہوتا ہے ۔اور یہ نیک عمل تمام انسانیت کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے ، اس نیک عمل کو انجام دینے کے لیے ادبی شہرت یافتہ کیرتی مالنی ایچ او ڈی شعبہ اردو ، ڈاکٹر مستجیب خان ایچ او ڈی شعبہ انگلش ،ڈاکٹر شیخ اصغر ، ڈاکٹر سہیل ہاشمی، سوشل سائنس اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے غیر مسلم طلبہ و طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ اس یوم شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور نیک کام اور نبی کریم ﷺکے پیغام کو خوش اسلوبی کے ساتھ بخوبی حکمت عملی کے ساتھ مکمل کیا ۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے ڈاکٹر فردوس فاطمہ( سوشل ورکر ) ، ثناء وقار (سائیکالوجسٹ)، ڈاکٹر شہباز زرین، اظہر شیخ، زورین صدف ودیگر نے بہترین جدوجہد کی اور پروگرام کو کامیابی کے ساتھ ہمکنار کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے