कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پرافیٹ فار آل مہم کے تحت جاری یوم خدمتِ انسانیت کا اورنگ آباد میں کامیاب تقریب کا انعقاد

اورنگ آباد:25 اگست(راست) حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یومِ پیدائش کے مبارک موقع پر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سب کے لیے مہم کی معرفت بروز پیر شہر اورنگ آباد کے کفیل ایجوکیشن سوسائٹی، بنتِ حوا گروپ کے ڈاکٹر فردوس فاطمہ اور رمضانی خان سوشل ورکر کے اشتراک سے کارپوریشن کے ملازمین کے ساتھ خدمتِ انسانیت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی محبت کے اظہار اور ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کے لیے ایک اہم، بامعنی، بامقصد کے تحت یہ انسانیت کے پیغام کو عام کرنے کے لیے کاوش کی۔ فردوس فاطمہ نے اس مبارک تقریب میں نبی کریم کی تعلیمات کو بہت خوبصورت انداز میں پیش کیا۔ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کائنات کے تمام انسانوں کے لیے مثال ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اخلاق بلند مرتبے والا اور آپ دشمن کے لیے بھی خیر پسند فرماتے، اسی لیے محسنِ انسانیت کے لقب سے نوازے گئے۔ اس طرح سے نبیﷺ کے پیغام کو تقریب میں موجود تمام اراکین، ملازمین راجو گندپت کامبڑے، ستیش ناڈے، امول موکڑے، منگیش، کشور، رتھک نادے ودیگر کے ساتھ خوب اسلوبی، خوش مزاجی کے ساتھ رمضانی خان اور ڈاکٹر فردوس فاطمہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام کو پہنچانے کی بہترین جدوجہد کی اور پروگرام کو کامیابی کے ساتھ ہمکنار کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے