कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نا انصافی کے خلاف تحریک کا راستہ اختیار کرینگیں! اساتذہ و تعلیمی اداروں کے ذمے داران کا اعلان

مالیگاؤں:16؍اکتوبر (نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی):بلا وجہ اساتذہ کی چھ مہینے سے تنخواہ روک دینا، ایس آے ٹی SIT کے نام پر سارے اساتذہ کو پریشان کر سماعت کے لیے بار بار ناسک بلانا، سارے کاغذات برابر ہونے پر بھی جانچ میں اساتذہ، ہیڈ ماسٹر و اداروں کے ذمہ داران پر پولس کاروائی، اسکولوں کے گرانٹ کے آرڈر جان بوجھ کر ایک سال سے روک کر رکھنا و دیگر اہم مسائل کی یکسوئی کے لیے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 ومائنارٹی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن فیڈریشن، کی جانب سے اہم رہنمائی اجلاس اے ٹی ٹی اسکول مولانا آزاد ہال میں منعقد کیا گیا۔جس کی صدارت جمیل کرانتی صاحب نے فرمائی، جبکہ میٹنگ کے کنوینر اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ (11138) کے بانی، ساجد نثار سر نے خصوصی رہنمائی فرمائی، میٹنگ میں موجود تعلیمی اداروں کے ذمہ داران، تمام اساتذہ، ہیڈ ماسٹر صاحبان، نان ٹیچنگ اسٹاف نے ایک ساتھ فیصلہ لیا کہ تمام ناانصافی کے خلاف مالیگاؤں سمیت پورے مہاراشٹر میں تحریک کا راستہ اختیار کیا جائے گا،پہلے مرحلے میں 25, اکتوبر 2026, بروز اتوار کو صبح دس بجے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ و فیڈریشن کے زیرِ اہتمام تمام اردو و مراٹھی میڈیم اساتذہ کا مورچہ مالیگاؤں کارپوریشن کے پیچھے سے نکالا جائے گا، نیز تحریک انصاف ملنے تک تحریک جاری رہیگی نیز لیگل ٹیم کے ذریعے بھی انصاف کے لیے کوششیں جاری رکھی جاے گی۔پروگرام کی نظامت مرزا رضوان نے انجام دی، جبکہ اغراض و مقاصد الطاف احمد نے پیش کیے۔ پروگرام کےانتظامی امور میں ساجد عبدالحمید اور اشفاق عبدالجبار نے معاونت کی، جبکہ رسمِ شکریہ بشرہ اقبال میڈم نے ادا کی۔پروگرام میں مالیگاؤں، چالیسگاوں، دھولیہ کے تعلیمی اداروں کے ذمہ داران، ہیڈ ماسٹر صاحبان، مالیگاؤں کے تمام ہائی اسکول کے اساتذہ بڑی تعداد میں شریک تھے، تحریک کے متعلق اساتذہ میں بیداری پیدا کرنے کے لئے، ساجد نثار احمد، رئیس کلرک،بشرہ اقبال،راشد ایل وی ایچ، عتیق قریشی، مراز رضوان،سلیم قریشی،الطاف احمد،عقیل احمد، پر مبنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اسکولوں میں دورہ کر تحریک کے متعلق بیداری پیدا کریگی ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے