कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ: کرخت آواز والے موڈیفائیڈ سائلنسر اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے والے 7 ٹووہیلر سواروں کے خلاف مقدمہ

ناندیڑ: 26؍اگست ( نمائندہ اعتبار) موڈیفائیڈ سائلنسر لگا کر کرخت اور بلند آواز پیدا کرنے والے اور عوامی سڑکوں پر لاپرواہی و غیر ذمہ دارانہ انداز میں ٹووہیلر گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف ناندیڑ دیہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سات ٹووہیلر سواروں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ کارروائی ناندیڑ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نیلابھ روہن کی ہدایت پر جاری خصوصی مہم کے تحت کی گئی۔26 اگست 2026 ءکو صبح کے وقت ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن کے اہلکار گشت پر تھے۔ اس دوران قدوائی نگر ، چوراستہ ، ناندیڑ کے علاقے میں بعض ٹووہیلر سوار اپنے گاڑیوں کے سائلنسر نکال کر انتہائی بلند اور کرخت آوازیں پیدا کرتے ہوئے اور عوامی سڑک پر لاپرواہی و غیر محتاط انداز میں گاڑیاں چلاتے ہوئے پائے گئے۔ ان کے اس طرزِ عمل سے سڑک پر آمدورفت اور شہریوں کی جان کو خطرہ لاحق ہو رہا تھا۔پولیس نے گاڑیوں کی جانچ کی تو بعض ٹووہیلر سواروں کے پاس ضروری دستاویزات بھی موجود نہیں تھیں۔ کارروائی کے دوران مجموعی طور پر سات ٹووہیلر گاڑیاں اور ایک بغیر نمبر پلیٹ کی سرخ رنگ کی گلیمر موٹر سائیکل پائی گئی۔ ضبط شدہ گاڑیوں میں MH 38 AB 8493، MH 26 DU 7738، MH 26 CX 1374، MH 26 CF 5171، MH 26 AZ 2371 اور MH 26 5228 نمبر کی گاڑیاں شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ان میں سے بعض ٹووہیلر سوار نابالغ بھی پائے گئے، جبکہ دو سوار اپنی گاڑیاں موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔اس معاملے میں پولیس اہلکار بالاجی مَروتی راؤ دنتاپلے، ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن کی شکایت پر ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن میں جرم رجسٹر نمبر 1047/2026 کے تحت بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعات 281 اور 125 کے مطابق مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کی اس کارروائی کے ذریعے موڈیفائیڈ سائلنسر لگا کر کرخت آواز پیدا کرنے، تیز رفتاری یا لاپرواہی سے گاڑی چلانے اور ٹریفک کی حفاظت کو خطرے میں ڈالنے والے گاڑی سواروں کو سخت قانونی کارروائی کا واضح انتباہ دیا گیا ہے۔ناندیڑ ضلع پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں میں غیر مجاز تبدیلیاں کرکے کرخت آواز پیدا کرنے سے گریز کریں، لاپرواہی سے گاڑی نہ چلائیں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔ پولیس نے واضح کیا ہے کہ ایسے معاملات کے خلاف آئندہ بھی سخت قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے