कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں 23 نومبر کو اپرنٹس شپ بھرتی میلہ

آئی ٹی آئی کامیاب امیدواروں کے لیے ایک ہزار نشستوں کا موقع، معروف کمپنیوں کی شرکت

ناندیڑ: 21 نومبر(نمائندہ اعتبار) بنیادی تربیت اور متعلقہ ہدایات مرکز ناندیڑ اور شری گرو گوبند سنگھ جی انڈسٹریل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ناندیڑ کے مشترکہ اہتمام میں پیر، 23 نومبر 2026 ءکو صبح 11 بجے آئی ٹی آئی کامیاب امیدواروں کے لیے اپرنٹس شپ اسکیم (PMNAM) کے تحت بھرتی میلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔اس بھرتی میلے میں تمام انجینئرنگ اور نان انجینئرنگ ٹریڈز میں آئی ٹی آئی کامیاب امیدواروں کو اپرنٹس کے طور پر موقع فراہم کیا جائے گا۔ اس میلے کے ذریعے مجموعی طور پر ایک ہزار امیدواروں کی بھرتی کی جائے گی۔اس بھرتی میلے میں ٹاٹا ڈی ایل ٹی (TATA DLT)، مہندرا (MAHINDRA)، بجاج (BAJAJ)، فیاٹ (FIAT)، اوروپلیکس (AUROPLEX)، لیر (LEAR)، سانی ونڈ (SANY WIND)، ہیر (HAIR)، جیبل (JABIL)، بوئر (BAURE)، فیروسیہ (FEROCIA) اور وکٹوریہ (VICTORIA) جیسی معروف صنعتی کمپنیاں شرکت کریں گی۔ادارے کی جانب سے خواہش مند آئی ٹی آئی کامیاب امیدواروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پیر، 23 نومبر 2026 ءکو صبح 11 بجے ضروری دستاویزات کے ساتھ شری گرو گوبند سنگھ جی انڈسٹریل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ، ناندیڑ میں حاضر ہوں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے