कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تعلیمی، مذہبی اور رفاہی اداروں کے پراپرٹی ٹیکس میں رعایت کے لیے مہاراشٹر حکومت کا اہم سرکلر جاری

سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کے لیے تمام میونسپل کارپوریشنوں، میونسپل کونسلوں اور نگر پنچایتوں کو ہدایات

ممبئی: 21؍نومبر(نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی) ریاست کے تعلیمی، مذہبی اور رفاہی اداروں کی عمارتوں کو پراپرٹی ٹیکس میں رعایت دینے کے سلسلے میں مہاراشٹر حکومت کے محکمہ شہری ترقیات نے 20 نومبر 2026 کو اہم سرکلر جاری کیا ہے،اس ضمن میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے جنرل سکریٹری ساجد نثار احمد نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے یکم مارچ ۲۰۲۱ کے حکم پر ریاست کی تمام میونسپل کارپوریشنوں، میونسپل کونسلوں اور نگر پنچایتوں کو سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔سپریم کورٹ نے مدر سپیریئر ایڈوریشن کانوینٹ بنام حکومتِ کیرالا، سول اپلیکیشن نمبر 202/2012 کے مقدمے میں مذہبی، رفاہی اور تعلیمی مقاصد کے لیے بنیادی طور پر استعمال ہونے والی عمارتوں کو ٹیکس سے مستثنیٰ رکھنے کے معاملے میں اہم فیصلہ دیا تھا۔ساجد نثار نے بتایا کہ اسی فیصلے کے تناظر میں مہاراشٹر حکومت نے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ٹیکس میں رعایت دیتے وقت نافذ قوانین، ضوابط اور حکومتی فیصلوں کی مکمل پابندی کی جائے اور سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی نہ ہو۔واضح رہے کہ 2023 کے مانسون اجلاس میں بھی تعلیمی اداروں کو پراپرٹی ٹیکس سے رعایت دینے کا معاملہ اسمبلی میں اٹھایا گیا تھا۔ اب حکومت کے اس سرکلر سے اہل تعلیمی، مذہبی اور رفاہی اداروں کو ٹیکس میں رعایت ملنے کی امید پیدا ہوئی ہے۔ تاہم رعایت کا فیصلہ متعلقہ قوانین اور اداروں کی اہلیت کے مطابق کیا جائے گا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے