कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

زیر التوا ریونیو مقدمات کے تصفیے کا سنہری موقع، 26 نومبر کو ناندیڑ میں ریونیو لوک عدالت

ضلع انتظامیہ کی شہریوں سے استفادہ کرنے کی اپیل

ناندیڑ: 18 نومبر(نمائندہ اعتبار) محکمہ محصولات (ریونیو) میں زیر التوا نیم عدالتی مقدمات کو باہمی رضامندی اور سمجھوتے کے ذریعے جلد از جلد نمٹانے کے مقصد سے جمعرات 26 نومبر 2026 ءکو دوپہر 2 بجے ایڈیشنل کلکٹر دفتر، ناندیڑ میں ’’مہاتما جیوتی راؤ پھلے ریونیو لوک عدالت‘‘ کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ اس خصوصی لوک عدالت کے ذریعے متعلقہ فریقین کو اپنے زیر التوا ریونیو مقدمات کا باہمی رضامندی سے مستقل تصفیہ کروانے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔انقلابِ سماجی کے علمبردار مہاتما جیوتی راؤ پھلے کے دو سو سالہ یومِ پیدائش کے سال کی مناسبت سے محکمہ محصولات و جنگلات کے 14 اگست 2026 ءکے حکومتی فیصلے کے تحت ریاست بھر میں یکم ستمبر 2026 سے 31 مارچ 2027 ءتک یہ خصوصی مہم چلائی جارہی ہے۔ضلع انتظامیہ کے مطابق ایڈیشنل کلکٹر کی نیم عدالتی عدالتوں میں زمین سے متعلق متعدد ریونیو دعوے اور اپیلیں برسوں سے زیر التوا ہیں، جس کی وجہ سے متعلقہ فریقین کو وقت اور مالی وسائل خرچ کرنے پڑتے ہیں۔ ان مقدمات کو باہمی رضامندی سے تیزی کے ساتھ حل کرنا اور عدالتوں پر زیر التوا مقدمات کا بوجھ کم کرنا اس مہم کا بنیادی مقصد ہے۔
تمام زیر التوا ریونیو دعوے اور اپیلیں شامل ہوں گی:
اس لوک عدالت میں ایڈیشنل کلکٹر کی نیم عدالتی عدالت میں زیر التوا تمام اقسام کے ریونیو دعووں اور اپیلوں کو شامل کیا جائے گا۔ متعلقہ فریقین دونوں جانب کی رضامندی سے یا اپنے وکیل کے توسط سے مقررہ نمونے کے ’’پروپتر۔اے‘‘ میں سمجھوتے کی درخواست تیار کرکے متعلقہ عدالت میں جمع کراسکتے ہیں۔موصول ہونے والی درخواستوں کی جانچ کے بعد دونوں فریقین کی رضامندی کی تصدیق کی جائے گی اور قانونی طور پر سمجھوتے کی دستاویز تیار کی جائے گی۔ اس کے بعد 26 نومبر کو منعقد ہونے والی لوک عدالت میں باہمی رضامندی کی بنیاد پر حتمی احکامات جاری کرتے ہوئے اہل مقدمات کا تصفیہ کیا جائے گا۔
ضلع انتظامیہ کی شہریوں سے اپیل:
ناندیڑ ضلع کے تمام متعلقہ فریقین سے ضلع انتظامیہ نے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے زیر التوا ریونیو مقدمات کو باہمی رضامندی سے مستقل طور پر حل کروانے کے لیے اس خصوصی لوک عدالت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے