कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آہ، مولانا صادق ملی ندویؒ سابق استاذ ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول اورنگ آباد

تحریر: مولانا میر ذاکر علی محمدی پربھنی
9881836729
بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی

اللہ کرے جنت میں اس کو اعلیٰ مقام ملے جس نے ساری عمر علم کی شمع جلائی۔ اہل علم اور مخلصین کا اس دنیا سے دارالبقاء کی طرف رخت سفر باندھنا یقیناً ملت اسلامیہ کا تعلیمی خسارہ اور نقصان کے مترادف ہے، جس کی بھرپائی مشکل ترین کام ہے۔ ایک عالم کی موت کو پورے عالم کی موت کے مساوی بتایا گیا ہے۔
جو بادہ کش تھے پرانے، وہ اٹھتے جاتے ہیں
کہیں سے آپ بقاے دوام لے ساقی
حضرت مولانا صادق ملی ندوی رحمت اللہ علیہ ایک علمی شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ ایک فعال اور متحرک انسان تھے۔ موصوف کی ابتدائی تعلیم مدرسہ معراج العلوم ہنگولی میں ہوئی۔ اس زمانہ میں احقر بھی ان کا ہم درس رہ چکا ہوں، غالباً یہ 1978ء کا زمانہ تھا۔ موصوف ایک جید حافظ قرآن تھے۔ مدرسہ معراج العلوم سے سوم عربی مکمل کرنے کے بعد غالباً 1981ء میں مشہور درسگاہ معہد ملت میں داخلہ لیا۔ اور راقم الحروف بھی اسی سن یعنی 1981ء میں دارالعلوم محمدیہ میں داخلہ لیا تھا۔
1985ء میں مولانا صادق ملی ندویؒ معہد ملت سے فراغت کے بعد مزید حصول علم کے لیے ملک کی مشہور دینی درسگاہ دارالعلوم ندوۃ العلماء میں عالیہ ثالثہ ادب میں داخلہ لے کر تعلیم مکمل کی۔ الحمدللہ اس اثناء میں احقر بھی عالیہ ثالثہ کا ہم درس تھا۔ اس طرح سے مولانا صادق ملی ندوی میرے بہت قریبی دوست اور ہم درس تھے۔
مولانا عصری علوم اور اس کی اہمیت اور افادیت کو بہت اچھی طرح سمجھتے تھے۔ انہوں نے کئی علماء کرام اور حفاظ کو دینی تعلیم کے بعد عصری تعلیم کی طرف توجہ مبذول کروائی۔ اور یہی نہیں بلکہ انہوں نے طلباء کی رہنمائی فرمائی کہ عالمیت مکمل کرنے کے بعد کیسے BA اور MA میں داخلہ لیا جاتا ہے۔ اور طبابت کے لائن سے بھی انہوں نے طلباء کی خوب رہنمائی فرمائی۔
مولانا نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ قوم و ملت کی تعمیر و ترقی میں صرف کیا۔ اور ان گنت طلباء کو اسکالر شپ بھی دلوانے میں کافی جدوجہد کی۔ دینی، عصری، سماجی، اور معاشرتی اور تہذیبی تعلیم کو فروغ دینے والا کوئی عام انسان نہیں ہوتا ہے، بلکہ وہ خدا کی طرف سے ایک نعمت عظمیٰ کے مانند ہوتا ہے۔ اور جب ایسا انسان دنیا سے آخرت کی طرف کوچ کرتا ہے تو وہ تنہا یا اکیلا نہیں جاتا، اس کے ساتھ ایک تحریک، ایک ادارہ، اور ایک ضیاء اور روشنی جاتی ہے۔ اسی لیے کہا گیا ہے:
ایک عالم کا وفات پانا، ایک عالم کا اس دنیا سے جانا، پورے عالم کو علمی نقصان پہنچنے کے مترادف ہے۔
مولانا صادق ملی ندوی رحمت اللہ علیہ کی تعلیمی، سماجی، اور معاشرتی خدمات کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔ مولانا نے اپنے پیچھے ان گنت طلباء کو چھوڑا ہے، جو ان کے لیے ثواب جاریہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کی وفات ملت اسلامیہ کے لیے ایک بڑا خسارہ ہے۔ اللہ ان کے مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت عطا فرمائے، اور جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔
سورج ہوں زندگی کی رمق چھوڑ جاؤں گا
میں ڈوب بھی گیا تو شفق چھوڑ جاؤں گا

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے