कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آسان نکاح مہم کے تحت 11 پروگرام اور دو نکاح منعقد، چھ مزید اصلاحی پروگراموں کا اعلان

جمعیۃ علماء حلقہ نمبر 14 کی ماہانہ مشاورتی میٹنگ میں تنظیمی و اصلاحی سرگرمیوں کا جائزہ، مکاتب کے قیام اور ائمۂ مساجد کے مسائل پر خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ

میرٹھ: 21 نومبر(قاری محبوب الحسن مظفرنگری)جمعیۃ علماء ہند، حلقہ نمبر 14 شہر میرٹھ کی ماہانہ مشاورتی میٹنگ گزشتہ روز، بعد نمازِ عشاء کچی مسجد، لال کرتی، میرٹھ کینٹ میں مفتی مرتضیٰ کی صدارت اور مفتی محمد شرافت کی نگرانی میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ کا آغاز حافظ یوسف کی تلاوتِ کلامِ پاک اور مفتی ذکاء الرحمٰن کی نعتِ رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔میٹنگ میں گزشتہ ماہ کی تنظیمی، دینی اور اصلاحی سرگرمیوں کی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ بتایا گیا کہ اصلاحِ معاشرہ کے تحت جاری آسان نکاح مہم میں اب تک 11 پروگرام منعقد کیے جا چکے ہیں، جبکہ دو آسان نکاح بھی انجام پا چکے ہیں۔ حلقہ نمبر 14 کو گزشتہ ماہ سدبھاؤنا منچ کے مرکزی مہمانوں کی میزبانی کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔ اس کے علاوہ حلقے کے پانچ مقامات پر درسِ قرآن اور متعدد مقامات پر درسِ حدیث کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ایک منظم مکتب بھی دینی خدمات انجام دے رہا ہے۔میٹنگ میں آئندہ کے لائحۂ عمل پر گفتگو کرتے ہوئے منظم مکاتب کے قیام میں درپیش دشواریوں کو دور کرنے کے لیے خصوصی ورکشاپ منعقد کرنے اور بنیادی دینی نصاب شروع کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔ مرکزی ہدایات کی روشنی میں ائمۂ مساجد کے تحفظ اور ان کی تنخواہوں سے متعلق مسائل کو بھی سنجیدگی سے اٹھانے اور ان کے حل کے لیے کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔آسان نکاح اور اصلاحِ معاشرہ کی مہم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے آئندہ ماہ چھ اصلاحی پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جن میں مرد حضرات کے چار اور مستورات کے دو پروگرام شامل ہیں۔ مردوں کے لیے 25 نومبر کو کچی مسجد میں مفتی عبداللہ، 26 نومبر کو مسجد گھوسیان میں مولانا جان محمد اور 27 نومبر کو رجبن میں مولانا عبدالرزاق کا اصلاحی بیان ہوگا، جبکہ 30 نومبر کو بکری مسجد میں بھی پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ مستورات کے لیے صدر بازار میں مفتی ذکاء الرحمٰن اور للسانہ میں مولانا عمران قاسمی کے بیانات طے کیے گئے۔سدبھاؤنا منچ کے تحت باہمی روابط اور ملاقاتوں کے انعقاد کی ذمہ داری شاہ باز قریشی، متولی کچی مسجد، نے قبول کی، جبکہ شعبۂ رفیق کی ذمہ داری مفتی ذکاء الرحمٰن کے سپرد کی گئی۔ آئندہ ماہانہ مشاورتی میٹنگ 5 دسمبر کو مولانا اسامہ کی رہائش گاہ پر منعقد کرنے کی تجویز بھی طے پائی۔میٹنگ میں مفتی محمد جنید قاسمی، صدر جمعیۃ علماء شہر میرٹھ، مفتی ذکاء الرحمٰن، قاری وثیق الرحمٰن رشیدی، مولانا اسامہ، مولانا مہتاب عالم، مفتی مرتضیٰ، مفتی طاہر، مولانا محمد اسجد، مفتی محمد شرافت، شاہ باز قریشی، مولانا صدام حسین، مولانا عمران قاسمی، حافظ یوسف اور قاری ذاکر سمیت دیگر ذمہ داران و اراکین نے شرکت کی۔آخر میں مفتی محمد جنید حقی قاسمی، صدر جمعیۃ علماء شہر میرٹھ، کی دعا و قاری وثیق الرحمٰن رشیدی، نائب جنرل سیکریٹری حلقہ نمبر 14 کی پر میٹنگ کا اختتام ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے