कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سیلو شہر کے مسلم اکثریتی علاقوں میں مچھروں کی بڑھتی ہوئی بھرمار سے شہریوں کی صحت خطرے میں!

سیلو21؍نومبر (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف، پربھنی)سیلو شہر کے شیواجی نگر، راج محلہ، اقبال نگر، سہارا نگر، عائشہ کالونی، ڈاکٹر ذاکر حسین نگر، مدنی نگر، گھسے خان نگر، مولانا آزاد نگر، سورج محلہ، خطیب محلہ سمیت دیگر مسلم اکثریتی علاقوں میں مچھروں کی بڑھتی ہوئی بھرمار کے باعث شہریوں کی صحت شدید خطرے میں پڑ گئی ہے۔سیلو بلدیہ انتظامیہ کی جانب سے بروقت ضروری انسدادی اقدامات نہ کیے جانے کے سبب مچھروں کی افزائش تیزی سے ہو رہی ہے، جس کے نتیجے میں علاقے کے شہریوں کی صحت خطرے سے دوچار ہے۔ اس مسئلے پر مستقل قابو پانے کے لیے بلدیہ کی طرف سے مؤثر اقدامات کیے جانے کا مطالبہ سیلو شہر کے مسلم افراد کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔مسلم اکثریتی علاقوں میں گزشتہ چند دنوں سے مچھروں کی تعداد میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے، جس سے شہریوں میں وبائی امراض پھیلنے کا خوف پیدا ہو گیا ہے۔ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ بلدیہ انتظامیہ اس سنگین مسئلے کو نظر انداز کیے بغیر فوری طور پر عملی قدم اٹھائے گی۔مسلم اکثریتی علاقوں میں مچھروں کی افزائش کو روکنے کے لیے فوری طور پر دواؤں کے چھڑکاؤ کے ساتھ ہی مسلم اکثریتی علاقے میں صفائی کی خصوصی مہم چلائی جائے، تاکہ مسلم سماج کے شہریوں کو راحت مل سکے۔ اس طرح کی رپورٹ ابرار بیگ نے جاری کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے