कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اے آئی کے دور میں علمی و تحقیقی ذوق کے فروغ کے لیے دی نالج اکیڈمی کا مفت دوسالہ مطالعہ کورس شروع، رجسٹریشن 15 دسمبر تک جاری

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الحمدللہ THE KNOWLEDGE ACADEMY دہلی کی جانب امسال نوجوان طلباء اسٹوڈنٹس،بالخصوص یونیورسٹی اور کالجز کے یوجی اور پی جی طلباء،ریسرچ اسکالرز اور مدارس کے نو فارغین کیلیے ایک بہت ہی مفید اور علمی سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔
آپ جانتے ہیں کہ اے آئی کے اس دور جہاں تحقیق و تدقیق سے صرف نظر کرکے،محض چیٹ جی پی ٹی تحریکات پر اکتفاء کیا جارہا ہے،نظم ہو یا نثر،مضامین ہو یا تحریریں،اکثر جگہ اے آئی کا اثر صاف دکھائی دے رہا ہے،جس کی وجہ سے بعض ماہرین گرفت بھی کرلیتے ہیں،لیکن ظاہر ہے کہ وقتی گرفت سے مسئلہ حل ہونے والا نہیں ہے،اس کے علاوہ ذوق علمی و فکری کے اِس زوال پزیر وقت میں جہاں اس کا شکار طلباء ہیں وہیں،اسکالرز بھی ہے،موبائل کی نت نئی لت اور بے جا چیزوں کی عادت نے ہر طرح کی تحقیقی علمی رونق ہمارے سنجیدہ علمی معاشرہ سے تقریباً ختم ہی کردی ہے،جس کی وجہ سے جو شوق ذوق نۓ طلباء بالخصوص یونیورسٹی کے یوجی اور پی جی اسٹوڈنٹس میں دیکھنا چاہیے،وہ کلعدم ہوتا جارہا ہے۔
اِنہی تمام چیزوں کے پیش نظر،اور ضلعی سطح سے لیکر صوبائی سطح اور پھر ملکی سطح تک،ایک علمی طبقہ کی تشکیل کیلیے،اور نوجوان اسکالرز کو مزید بڑے پلیٹ فارم سے جوڑنے کیلیے THE KNOWLEDGE ACADEMY نے امسال مفت دوسالہ مطالعہ کورس لانچ کیا ہے،اس کے بے شمار مقاصد اور کئ فوائد ہے `سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ دوسالہ کورس مکمل مفت،اور آنلائن رہے گا،طلباء سے کسی قسم کی کوئی فیس نہیں لی جائے گی،ممتاز طلباء پر خصوصی توجہ دی جائے گی،اکیڈمی کے تحت ہونے والے امتحانات میں اگر کوئی طالب علم ایک مرتبہ ناکام ہو جاتا ہے،تو اسکا داخلہ فوری ختم نہیں کیا جاۓ گا،اکیڈمی کے ڈائریکٹر صاحب سے خصوصی استفادہ کی غرض سے ہر مہینہ میں ایک مرتبہ خصوصی سیشن کا اہتمام کیا جائے گا،اس کے علاوہ بہت ساری خصوصیات ہیں۔`
طلباء کے سرپرستان اور ذمہ داران،نیز اساتذہ سے درخواست ہے کہ اپنے طلباء کو اکیڈمی سے جوڑیں،اور ان کو مطالعہ کتب کی جانب راغب کریں۔
رجسٹریشن جاری ہے،آخری تاریخ 15 دسمبر 2026 ہے۔
انٹرویو میں کامیاب ہونے کی بنیاد پر داخلہ یقینی ہوگا۔
مزید تفصیلات کیلیے رابطہ کریں۔
ڈائریکٹر،ڈاکٹر سعید زکریا الحسینی
براۓ رابطہ:7058180668
https://whatsapp.com/channel/0029Vb9QDCq2phHDbC8XU52l

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے