कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملکاپور میں میراتھن مقابلے کو ملا زبردست ردِعمل، طلبہ نے نمایاں کامیابی حاصل کی

ملکاپور: 26/ اگست (محمد احسان سر ) عید میلادالنبیؐ کے پرمسرت موقع پر اُمت فاؤنڈیشن گروپ، ملکاپور کی جانب سے طلبہ کے لیے شاندار میراتھن مقابلے کا انعقاد کیا گیا. یہ مقابلہ بدھ، 26 اگست 2026 کو بھالےگاؤں روڈ، ہاشمی نگر سے عتیق الرحمٰن جواری والے کے فارم ہاؤس، ملکاپور تک پُرجوش ماحول میں منعقد ہوا.
,آٹھویں سے دسویں جماعت کے طلبہ کے لیے صبح 8:30 بجے، جبکہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کے لیے صبح 8:45 بجے میراتھن مقابلوں کا انعقاد کیا گیا. طلبہ نے بڑی تعداد میں جوش و خروش کے ساتھ شرکت کرتے ہوئے کھیل، صحت، نظم و ضبط اور صحت مند طرزِ زندگی کا پیغام دیا.امت اکیڈمی، ملکاپور کی جانب سے شاندار انعقاد کیا گیا جس میں ہائی اسکول زمرے کے فاتحین
پہلا مقام: ریحان خان اویس خان (پی ایم شری مولانا آزاد نگر. پریشد اسکول، ملکاپور)
دوسرا مقام: شیخ مستقیم شیخ ہارون ( زیڈ۔ اے۔ اردو ہائی اسکول، ملکاپور)
تیسرا مقام: شیخ ریحان شیخ عرفان (زیڈ۔ اے۔ اردو ہائی اسکول، ملکاپور)
جونیئر کالج زمرے کے فاتحین:
,پہلا مقام: عارش خان افتخار خان ( زیڈ۔ اے۔ اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج، ملکاپور)
دوسرا مقام: عابد خان عمران خان (زیڈ۔ اے۔ اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج، ملکاپور)
تیسرا مقام: شیخ جنید شیخ ناصر (زیڈ۔ اے۔ اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج، ملکاپور )
معززین کی موجودگی:
پروگرام کی صدارت نگرادھیش عتیق الرحمن جواری یوالے نے کی. مہمانانِ خصوصی کے طور پر ایڈوکیٹ مجید قریشی، حاجی رئیس خان جمعدار، شہزاد خان، ساجد محمد خان، دانش شیخ، حاجی شریف سر، صحافی محمد احسان سر، شیخ خالد سر، خالق الزماں بابو، سمیر میمن، شیخ باسط قریشی سمیت متعدد معززین موجود تھے. میراتھن کے افتتاح کے موقع پر حاجی رشید خان جمعدار بھی موجود رہے. پروگرام کی نظامت اقرار حسین آزاد سر نے کی. طلبہ کو آصف خان سر، شفیق سر، عابد خان سر اور تنویر خان سر کی رہنمائی حاصل ہوئی. اظہارِ تشکر اُمت اکیڈمی کے صدر لال خان سر نے کیا. مقابلے میں کامیاب ہونے والے طلبہ کی معززین کے ہاتھوں گلپوشی اور اعزاز کے ذریعے حوصلہ افزائی کی گئی. اس موقع پر مقررین نے کہا کہ طلبہ کی جسمانی تندرستی کے ساتھ ساتھ ان میں نظم و ضبط، خود اعتمادی، مسابقتی جذبہ اور قائدانہ صلاحیتیں پیدا کرنے کے لیے اس طرح کے کھیلوں اور سماجی سرگرمیوں کا انعقاد نہایت ضروری ہے. پروگرام کو کامیاب بنانے میں لال خان سر، عارف شیخ سر، مدثر، محمد محتشیم سر ،اعجاز باغبان سمیت دیگر معاونین نے اہم کردار ادا کیا.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے