कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مدینۃ العلوم ہائی اسکول کے سابق سپروائزر مہدی دائمی صاحب کا انتقال

ناندیڑ: 25؍اگست (راست) مدینۃ العلوم ہائی اسکول، ناندیڑ کے سابق سپروائزر جناب مہدی دائمی صاحب کا آج انتقال ہوگیا۔ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔ مہدی دائمی صاحب نے مدینۃ العلوم ہائی اسکول میں بحیثیت سپروائزر اپنی خدمات انجام دیں اور ادارے کے تعلیمی و انتظامی امور میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کے انتقال پر ادارے کے اساتذہ، ملازمین، طلبہ اور متعلقین نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ معلومہ اطلاع کے مطابق مرحوم کی تدفین، ان شاء اللہ، ان کے آبائی وطن اودگیر میں ہوگی۔ مرحوم کو تقریباً دو گھنٹے بعد اودگیر لے جایا جائے گا۔ جو حضرات مرحوم کا آخری دیدار کرنا یا اہلِ خانہ سے تعزیت کرنا چاہتے ہیں، وہ اس سے قبل مرحوم کی رہائش گاہ خسرو نگر، ناندیڑ پر تشریف لا سکتے ہیں۔
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے