कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مدرسہ حضرت عبداللہ ابن امّ مکتومؓ اردھاپور میں سالانہ مسابقہ کا کامیاب انعقاد

اردھاپور :20؍اگست( شیخ زبیر ) جمعرات مدرسہ حضرت عبداللہ ابن امّ مکتومؓ اردھاپور میں طلبۂ مدرسہ کے درمیان سالانہ مسابقہ کا کامیاب اور پُروقار انعقاد عمل میں آیا۔ مسابقہ میں طلبہ کی علمی، دینی اور خطیبانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے کل تین فروعات رکھی گئی تھیں: فرع اول: حمد و نعت شریف، فرع ثانی: خطباتِ جمعہ، اور فرع ثالث: چہلِ ربنا۔ ہر فرع میں کم و بیش بیس، بیس طلبۂ کرام نے حصہ لیا۔ طلبہ نے نہایت ہمت و جرأت، حسنِ صوت اور بھرپور تیاری کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جس سے حکم و جج صاحبان کے ساتھ حاضرینِ مجلس بھی بے حد متاثر ہوئے۔ یہ مسابقہ حضرت مولانا عبدالوہاب صاحب بیتی، بانی و مہتمم مدرسہ ہذا کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ حکم و جج صاحبان کی حیثیت سے شہر ناندیڑ کے معزز و موقر نوجوان علماء و ائمۂ کرام نے شرکت فرمائی۔ بالخصوص مولانا سید عمران صاحب ندوی، حضرت مولانا مفتی سید بلال صاحب ندوی، حضرت مولانا مفتی محمد شعیب صاحب ندوی، مولانا مفتی محمد رفیق صاحب اشرفی، مولانا محمد رضوان صاحب حسامی، مولانا عبدالمجید صاحب اشاعتی اور حافظ عبدالماجد صاحب نے اپنی گراں قدر خدمات پیش کیں۔ مسابقہ میں مہمانِ خصوصی جناب سدی سلیم دیشمکھ صاحب، نائب صدر مجلس احرار الاسلام مہاراشٹر نے بھی شرکت فرمائی۔ اس کے علاوہ شہر اردھاپور کے علماء و ائمۂ کرام، اساتذۂ مدرسہ، دانشورانِ قوم و ملت، مدرسہ کے محبین و معاونین اور دیگر معززینِ شہر بھی کثیر تعداد میں شریک ہوئے، جن کی شرکت سے پروگرام کی رونق میں مزید اضافہ ہوا۔ مدرسہ ہذا کے ناظم حضرت مولانا عبدالوحید صاحب اشاعتی نے تمام مہمانانِ کرام کا پرتپاک استقبال کیا۔ اپنے کلماتِ تشکر میں انہوں نے مسابقہ میں تشریف لانے والے تمام معزز مہمانان، بالخصوص مدرسہ کے محبین و معاونین اور اساتذۂ کرام کا صمیمِ قلب سے شکریہ ادا کیا اور طلبہ کی بھرپور حوصلہ افزائی فرمائی۔ مسابقہ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں حافظ نوید عمران صاحب، حافظ محمد یوسف صاحب، مولانا شیخ زبیر صاحب، مولانا سہیل صاحب سمیت جمیع اساتذۂ مدرسہ اور دیگر معاونین نے نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی محنت، نگرانی اور حسنِ انتظام کی بدولت مسابقہ نہایت منظم اور کامیاب انداز میں پایۂ تکمیل کو پہنچا۔ آخر میں صدرِ مسابقہ حضرت مولانا عبدالوہاب صاحب بیتی کی دعائے خیر کے ساتھ سالانہ مسابقہ اختتام پذیر ہوا۔ مسابقہ کی کامیابی پر حاضرینِ مجلس نے مدرسہ کی انتظامیہ، اساتذۂ کرام اور منتظمین کو مبارکباد پیش کی اور طلبہ کی علمی و دینی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔یہ مسابقہ طلبہ کی دینی تربیت، خود اعتمادی اور علمی و خطیبانہ صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کی جانب ایک اہم اور قابلِ تحسین قدم ثابت ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے