कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مؤید المسلمین پرائمری اسکول میں ہیلتھ اویئرنس پروگرام کا انعقاد

ڈاکٹر محمد میمن نے طلبہ کو غذائیت، پانی کی کمی اور صحت کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کیں

پربھنی :22؍اگست (محمد سرور شریف ضلع نامہ نگار) مؤیدالمسلمین پرائمری اسکول کچھی بازار پربھنی میں جماعت ہفتم کے طلبہ کے لیے ہیلتھ اویئرنس پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں معروف ماہر اطفال ڈاکٹر محمد میمن صاحب نے طلبہ کو صحت، غذائیت اور صحت مند طرزِ زندگی کے حوالے سے مفید اور اہم معلومات فراہم کیں۔پروگرام کا آغاز جماعت ہفتم کے طالب علم کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد طالب علم نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی۔ صدر مدرس محمد خالد عبدالحفیظ نے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر محمد میمن صاحب کا پرتپاک استقبال کیا اور بعد ازاں صدر مدرس نے پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کے طلبہ میں تعلیمی ترقی کے ساتھ ساتھ صحت، غذائیت اور صحت مند عادات کے بارے میں شعور پیدا کرنا بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے دی میمن مرچنٹس اسوسیشن پربھنی نے اپنے تمام مدارس کی سالانہ منصوبہ بندی میں اسٹوڈنٹ ہیلتھ اویئرنس پروگرام کو ترتیب دیا ہے اس موقع پر ڈاکٹر محمد میمن صاحب نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے متوازن غذا، پروٹین، وٹامنز، منرلز، دودھ، دالیں، انڈے، پھل اور سبزیوں کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے جنک فوڈ، کولڈ ڈرنکس اور زیادہ چینی والی اشیاء کے غیر ضروری استعمال سے ہونے والے نقصانات سے بھی طلبہ کو آگاہ کیا۔ڈاکٹر صاحب نے خصوصی طور پر جسم میں پانی کی کمی (Dehydration) کے موضوع پر بھی مفید معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ بڑھتی عمر کے بچوں کے لیے مناسب مقدار میں پانی پینا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے پانی کی کمی کی علامات اور اس سے بچاؤ کے طریقوں کو بھی آسان اور عام فہم انداز میں بیان کیا۔پروگرام کے دوران طلبہ نے دلچسپی کے ساتھ ڈاکٹر صاحب کی گفتگو سنی اور مختلف سوالات بھی کیے، جن کے ڈاکٹر صاحب نے اطمینان بخش جوابات دیے۔ یہ پروگرام سوسائٹی کے صدر افضل سیٹھ پاڈیلا صاحبِ۔ سیکرٹری غلام محمد مٹھو صاحب اور رکن سوسائٹی محمد موسی یوسف ناگانی صاحب کی خصوصی سرپرستی اور نگرانی میں منعقد کیا گیا۔پروگرام کی نظامت عبیداللہ شریف نے بحسن و خوبی انجام دی۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں اسکول کے ہیلتھ اویئرنس پروگرام کے انچارج ذاکر خان اور تمام معاون اساتذہ نے بھرپور محنت اور تعاون کیا۔آخر میں اسکول انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹر محمد میمن صاحب کا شکریہ ادا کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ طلبہ کی تعلیمی ترقی کے ساتھ ساتھ ان کی صحت، غذائیت اور شخصیت سازی کے لیے بھی اس طرح کے مفید پروگرام آئندہ بھی منعقد کیے جاتے رہیں گے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے