कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مؤیدُ المسلمین پرائمری اسکول میں جشنِ آزادی ڈرائنگ مقابلہ اور معہد ملت دینیات تقسیمِ انعامات کی پروقار تقریب

پربھنی :24؍اگست ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف) دی میمن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے زیرِ انصرام چلنے والے ادارے مؤیدُ المسلمین پرائمری اسکول، کچّی بازار، پربھنی میں سینٹر فار ایجوکیشنل ایکسیلنس (CEE)، پربھنی کی جانب سے منعقدہ جشنِ آزادی ڈرائنگ مقابلہ 2026 میں طلبہ و طالبات نے غیر معمولی جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ مجموعی طور پر 576 طلبہ و طالبات نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پر CEE کے رکن سید مجاہد علی صاحب موظف لیکچرار ڈاکٹر ذاکر حسین، ایم سی وی سی جونیئر کالج مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔ مہمانِ خصوصی کا استقبال اسکول کے صدر مدرس جناب محمد خالد عبدالحفیظ صاحب نے کیا۔ صدرمدرس صاحب نے طلبہ کو کہا کہ ڈرائنگ صرف رنگوں اور لکیروں کا استعمال نہیں بلکہ خیالات، جذبات اور تخیل کو خوبصورت انداز میں پیش کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔طلبہ نے اپنی خوبصورت ڈرائنگز کے ذریعے جشنِ آزادی، حب الوطنی اور وطن سے محبت کے جذبات کو مؤثر انداز میں پیش کیا۔اسی روز اسکول میں معہد ملت امتحانِ دینیات، مالیگاؤں کے جلسۂ تقسیمِ انعامات کا بھی انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں انعامات اور اسناد پیش کی گئیں۔دونوں پروگراموں کے انعقاد کا بنیادی مقصد طلبہ و طالبات کی تعلیمی، دینی، تخلیقی اور اخلاقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا، ان میں خود اعتمادی پیدا کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔دونوں پروگرام دی میمن مرچنٹس ایسوسی ایشن، پربھنی کے صدر جناب افضل سیٹھ پاڈیلا صاحب، سیکریٹری جناب غلام محمد مٹھو صاحب اور اسکول کمیٹی کے رکن جناب موسیٰ یوسف ناگانی صاحب کی رہنمائی میں منعقد ہوئے۔ پروگراموں کے کامیاب انعقاد پر اسکول انتظامیہ، صدر مدرس اور تمام اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا گیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے