कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر شراب و منشیات کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ

پربھنی: 25؍اگست (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) عید میلادالنبی ﷺ کے مقدس موقع پر ہر سال شراب اور دیگر نشہ آور اشیاء کی فروخت و تقسیم پر پابندی عائد کرنے کے مطالبے کو لے کر ویلفیئر پارٹی آف انڈیا، پربھنی کی جانب سے ضلع کلکٹر کو ایک تحریری محضر پیش کیا گیا۔یہ محضر ویلفیئر پارٹی آف انڈیا پربھنی کے شہر صدر فیضان قادری نے ضلع کلکٹر کے دفتر میں پیش کیا۔ اس موقع پر شیخ زاہد بھی موجود تھے۔محضر میں کہا گیا کہ عید میلادالنبی ﷺ پیغمبرِ اسلام حضرت محمد ﷺ کی ولادتِ باسعادت کی یاد میں عقیدت، محبت اور احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ یہ مقدس موقع امن، بھائی چارہ، حسنِ اخلاق، انسانیت اور نشہ سے پاک معاشرے کا پیغام دیتا ہے۔محضر میں مزید کہا گیا کہ اس موقع پر بڑی تعداد میں شہری مذہبی جلوس، اجتماعات اور دیگر پروگراموں میں شرکت کرتے ہیں۔ شراب اور دیگر نشہ آور اشیاء کی فروخت و استعمال سے سماجی ماحول متاثر ہونے، امن و امان کے مسائل پیدا ہونے اور عوامی سکون میں خلل پڑنے کا خدشہ رہتا ہے۔ویلفیئر پارٹی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ ہر سال عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر شراب اور دیگر نشہ آور اشیاء کی فروخت و تقسیم پر پابندی عائد کرنے کے لیے ضروری انتظامی کارروائی کی جائے۔ ساتھ ہی مہاراشٹر حکومت اور مرکزی حکومت کو مناسب تجویز یا سفارش روانہ کی جائے، تاکہ مستقبل میں پورے ملک میں عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر شراب اور منشیات کی فروخت پر پابندی کے لیے مناسب پالیسی مرتب کی جا سکے۔اس موقع پر عوامی جذبات اور مفادِ عامہ کو مدنظر رکھتے ہوئے مطالبات پر مثبت اور فوری کارروائی کی اپیل کی گئی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے