कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مفسرِ قرآن مولانا محمد سعد عبداللہ ندوی کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری،خلافت و اجازت سے بھی نوازا گیا

ناندیڑ: 2 ؍اکتوبر(نامہ نگار): معہد ابوالحسن کے ناظمِ اعلیٰ، معروف خطیب و داعی اور مفسرِ قرآن مولانا محمد سعد عبداللہ ندوی کو ان کے علمی مقالہالقرآن الكريم وأثره في حياة المسلمين* پر جامعۃ نیل الذہب، الجزائر کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض کی گئی. مولانا محمد سعد عبداللہ ندوی نے یہ علمی مقالہ اعلیٰ تعلیم کے دوران ڈاکٹر احمد عیسیٰ الجزائری کی نگرانی و اشراف میں مکمل کیا، جس کی تکمیل گزشتہ ماہ ہوئی، ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض کیے جانے کا باقاعدہ اعلان 2 اکتوبر کو مسجد نور محمدی، قیوم پلاٹ، ناندیڑ میں ختمِ تفسیر کے موقع پر بعد نمازِ عشاء کیا گیا،اس موقع پر ماہرِ مخطوطات و محدثِ جلیل ڈاکٹر مفتی سید عمیر احمد ندوی، رئیس رابطۃ علماء الدکن، نے اس علمی اعزاز کا اعلان کیا. بعد ازاں مولانا محمد سعد عبداللہ ندوی کو ان کے والدِ محترم، بقیۃ السلف مفتی محمد وقایت اللہ قاسمی، مولانا محمد آصف ندوی اور ڈاکٹر مفتی سید عمیر احمد ندوی کے ہاتھوں ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض کی گئی. اس موقع پر شہر کے ممتاز علماء، دانشوران اور معززین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی، جن میں مولانا وسیم حسینی، مولانا طیب ندوی، مولانا صدیق ندوی، مفتی عبیدالرحمن صاحب اور دیگر اہلِ علم قابلِ ذکر ہیں. بقیۃ السلف مفتی محمد وقایت اللہ قاسمی نے مولانا محمد سعد عبداللہ ندوی کی علمی، تدریسی، دعوتی اور تفسیری خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا. ڈاکٹریٹ کی ڈگری قبول کرتے ہوئے مولانا محمد سعد عبداللہ ندوی نے کہا کہ یہ اعزاز دراصل ان کے والدِ محترم جناب الحاج ابرار احمد صاحب عالم اور والدۂ محترمہ کی دعاؤں، نیز مخلص اساتذۂ کرام کی محنت اور دعاؤں کا ثمرہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ اعزاز انہیں آئندہ مزید لگن، محنت اور جذبے کے ساتھ علمی و دینی خدمات انجام دینے کا حوصلہ فراہم کرے گا.
خلافت و اجازت سے بھی سرفراز:
اسی موقع پر مولانا محمد سعد عبداللہ ندوی کو سلسلۂ نقشبندیہ مجددیہ میں اجازت و خلافت سے بھی سرفراز کیا گیا،سلسلۂ نقشبندیہ کے معروف بزرگ حضرت پیر سید شاہ محمد صاحب نقشبندی، مسیکن پور شریف، نے گزشتہ شب منعقدہ مجلس میں مولانا موصوف کو سلسلۂ نقشبندیہ مجددیہ میں اجازت و خلافت عنایت فرمائی،اس سے قبل مولانا محمد سعد عبداللہ ندوی کو 2024ء میں مولانا ظریف احمد قاسمی ندوی دامت برکاتہم العالیہ(خلیفۂ اجل مفکرِ اسلام حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندوی رحمہ اللہ) کی جانب سے بھی چاروں سلسلوں میں خلافت حاصل ہوچکی ہے. اسی طرح مولانا موصوف کو اسی مجلس میں مفسر قرآن علامہ میاں اجمل قادری صاحب، حفید مفسر قرآن امام احمد علی لاہوری رحمہ اللہ کی جانب سے سلسلۂ قادریہ راشدیہ میں اجازت و خلافت کے ساتھ تفسیرِ قرآن کی خصوصی اجازت دی گئی. اس طرح مولانا محمد سعد عبداللہ ندوی کو مختلف اکابر اہلِ علم و سلوک سے حاصل ہونے والی علمی و روحانی نسبتوں کا سلسلہ مزید وسعت اختیار کرگیا ہے ۔
منظوم تہنیت:
اس موقع پر شاعرِ اسلام مفتی امتیاز صاحب مفتاحی (ماہر نرملی) نے مولانا محمد سعد عبداللہ ندوی کی علمی و دینی خدمات ،ختم تفسیر کی مناسبت اور ڈاکٹریٹ کی تکمیل پر اپنے خصوصی منظوم تہنیتی کلام کے ذریعے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا، جسے حاضرین نے قدر و تحسین کی نگاہ سے دیکھا.
ترجمان القرآن ایوارڈ:
ختمِ تفسیر کی اس عظیم الشان تقریب میں ناندیڑ شہر اور اطراف سے ہزاروں مرد و خواتین اور بڑی تعداد میں علماء و دانشوران نے شرکت کی، تقریب کے موقع پر شہر ناندیڑ کی معروف تنظیم خادمینِ امت کی جانب سے مولانا محمد سعد عبداللہ ندوی کی طویل عرصے پر محیط خدماتِ قرآن کے اعتراف میں«ترجمان القرآن حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ ایوارڈ» اور سپاس نامہ بھی پیش کیا گیا،اس موقع پر خادمین امت کے ذمہ داران جناب، اسماعیل صاحب، اور دؤاد صاحب موجود رہے. تقریب کے اختتام پر عوام الناس اور اہلِ علم کی بڑی تعداد نے معہد ابوالحسن پہنچ کر مولانا محمد سعد عبداللہ ندوی کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری، تکمیلِ تفسیر اور دیگر علمی و روحانی اعزازات پر مبارکباد پیش کی، گل پوشی کی اور اپنی قلبی مسرت و نیک تمناؤں کا اظہار کیا. اس موقع پر مفکرِ اسلام حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندوی رحمہ اللہ کے خلیفۂ اجل مولانا ظریف احمد قاسمی ندوی دامت برکاتہم العالیہ نے بھی مولانا محمد سعد عبداللہ ندوی کو خصوصی دعاؤں سے نوازا.اخیر میں مولانا کی رقت آمیز دعاؤں پر مجلس کا اختتام عمل میں آیا.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے