कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سوشل اردو ہائی اسکول میں قومی یومِ کھیل کی شاندار تقریب

سولاپور :31؍اگست(سلطان اختر):ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند کے یومِ پیدائش کے موقع پر سوشل اردو ہائی اسکول میں قومی یومِ کھیل تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب کے دوران دھیان چند کی تصویر پر مشہور شاعر، ادیب اور ادارے کے ڈائریکٹر جناب آصف اقبال کے ہاتھوں گلپوشی کی گئی اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر آصف اقبال نے کہا کہ کھیل صرف جسمانی صحت کا ذریعہ نہیں، بلکہ یہ طلباء میں نظم و ضبط، محنت اور جذبہِ اتحاد پیدا کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ نائب صدر مدرس امتیاز شابدی نے بھی کھیل کی اہمیت اور اس کے فوائد پر روشنی ڈالی۔ تقریب میں سپروائزر الطاف کمٹھے، سینئر اسپورٹس معلم عبدالعلیم شیخ، صدر شعبہ کھیل عبدالرحیم شیخ، سلطان اختر اور طلباء کی بڑی تعداد شریک تھی۔پروگرام کی کامیابی کے لیے جواں سال اور فعال معلم اویس مرچنٹ نے بہترین انتظام و انضباط کیا۔تقریب کے اختتام پر عبدالرحیم شیخ نے تمام حاضرین اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے