कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

خانقاہِ چشتیہ نظامیہ میں موئے مبارک کی زیارت

عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر عقیدت و احترام کے ساتھ روحانی تقریب کا انعقاد

ملکاپور: 28 / اگست ( محمد احسان سر ) عید میلاد النبی ﷺ (12 ربیع الاول) کے مبارک موقع پر خانقاہِ چشتیہ نظامیہ، ملکاپور میں سرکارِ دو عالم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے مقدس موئے مبارک کی زیارت کا روحانی پروگرام نہایت عقیدت، احترام اور مذہبی ماحول میں منعقد ہوا. خانقاہِ چشتیہ نظامیہ کے ہیڈ آفس، اورنگ آباد (چھترپتی سمبھاجی نگر) سے سجادہ نشین حاجی محسن علی فخری نظامی صاحب خصوصی طور پر موئے پاک لے کر تشریف لائے. اس مبارک موئے پاک کی زیارت کے لیے یہ خصوصی پروگرام 26 اگست 2026 بروز بدھ شام 5 بجے سے رات 8 بجے تک منعقد کیا گیا.موئے مبارک کی زیارت کی خبر ملتے ہی شہر اور اطراف کے علاقوں سے بڑی تعداد میں عقیدت مند خانقاہ پہنچے. زائرین نے نہایت عقیدت و ادب کے ساتھ موئے پاک کی زیارت کی، جبکہ درود و سلام اور نعتِ پاک کی صداؤں سے پورا خانقاہی احاطہ روحانی ماحول میں ڈوب گیا. پروگرام کی ایک خاص بات یہ رہی کہ خانقاہ کمیٹی کی جانب سے خواتین کے لیے پردے کا مکمل اور شریعت کے مطابق علیحدہ انتظام کیا گیا تھا. اس کے باعث بڑی تعداد میں خواتین نے بھی نظم و ضبط کے ساتھ مکمل ادب و احترام سے موئے مبارک کی زیارت کی.پروگرام کو کامیاب بنانے میں خانقاہِ نظامیہ کمیٹی کے تمام عہدیداران، اراکین اور خادمین نے فعال کردار ادا کیا. انتظامات کو خوش اسلوبی سے انجام دینے اور زائرین کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے، جس کے باعث کسی بھی زائر کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا. پروگرام کے اختتام پر ملک میں امن و امان، بھائی چارے، سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس کے بعد تمام زائرین میں مٹھائی بطور تبرک تقسیم کی گئی. روحانی ماحول اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد میں شرکت کے ساتھ یہ مبارک تقریب اختتام پذیر ہوئی.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے