कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

خادمین امت کی جانب سے مسلسل 20/ویں سال تاریخی ’’سیرتؐ پروگرام-20‘‘کا اعلان

ضلع سطح، ریاستی سطح کے ساتھ ہی پہلی بار قومی سطح کے انعامات اور ایوارڈز۔ریاستی مرکزی جلسہ 9،10/جنوری 2027 کو ناندیڑ میں اور نیشنل لیول پروگرام 31/جنوری 2027 کو دہلی میں

ناندیڑ:31؍اگست:(راست)خادمین امت کا مقبولِ عام "سیرت پروگرام” کے 20/ویں سیزن کا آج امیر خادمین امت جناب عابد خان حمید خان نے پریس ریلیز کے ذریعے اعلان کردیا ہے۔جس کا مرکزی موضوع "راہ جنت کے مسافر” ہے۔یہ پروگرام قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ-بھارت، مسلم ایڈوکیٹ فورم-ناندیڑ کے اشتراک سے حضرت مولانا مفتی سید صادق محی الدین فہیم صاحب-حیدرآباد، حضرت مولانا مفتی محمد کوثر آفاق صاحب-پربھنی،حضرت مولانا مفتی ڈاکٹر غازی سید عمیر احمد-ناندیڑ، حضرت مولانا جمیل احمد نوحی صاحب-دہلی،حضرت مولانا شیخ عبداللہ طارق صاحب-دہلی اور حضرت مولانا مفتی محمد صہیب خان صاحب-واشم کی سرپرستی نیز جناب ایڈوکیٹ ایم-زیڈ صدیقی صاحب-ناندیڑ، جناب عبدالکریم سالار صاحب-جلگاؤں، جناب ایڈوکیٹ محمد عبدالرحمن صدیقی صاحب-ناندیڑ، حضرت مولانا مفتی فیاض عالم صاحب-ممبئی، حضرت مولانا عتیق الرحمن صاحب-بیدر اور جناب چودھری واصل علی گرجر صاحب-یوپی کی نگرانی میں انعقاد پزیر رہے گا۔
اس پروگرام کے تحت ایونٹس کی تفصیلات اس طرح ہیں:
جماعت پنجم تا ہفتم کے طلباء و طالبات کے لئے ضلعی تحریری کوئز و ریاستی اور قومی زبانی کوئز مقابلہ لڑکے لڑکیوں میں علحدہ رہے گا۔جس کے لئے ایک کوئز بک دی جائے گی۔ ضلع سطح کے ٹاپ 6 ریاستی زبانی کوئز، ریاستی سطح کے ٹاپر قومی سطح زبانی کوئز کے لئے اہل رہیں گے۔ داخلہ تعاون 70/- رکھا گیا ہے۔ مقابلہ کی تمام تفصیلات کوئز بک میں آئیں گی۔ دوسرا ایونٹ گروپ اے: آٹھویں تا گیارہویں کے طلباء، گروپ بی: 18 سال سے اوپر تمام طلباء و افراد، گروپ سی: پرائمری و ہائی اسکول کے اساتذہ اور ڈی-ایڈ، بی-ایڈ کے اسٹوڈنٹس کے لئے ایم- سی-کیوں پپیر رہے گا۔ ہر گروپ سے ضلع سطح ٹاپ 6 منتخب ہوں گے جو ریاستی سطح کے لئے کوالیفائی ہوں گے، ریاستی ٹاپر قومی سطح کے لئے اہل ہوں گے۔داخلہ تعاون 100 روپئے رکھا گیا ہے۔
مذکورہ بالا دونوں ایونٹس کا امتحان 15/نومبر 2026 کو ہوگا۔
تیسرا ایونٹ "لیکچر سیریز مقابلہ” ہے جس کے تحت "راہِ جنت کے مسافر” موضوع پر 90 منٹ کا لیکچر سماعت کرکے 50 سوالوں کا پرچہ حل کرنا ہے۔
جس میں گروپ اے: آٹھویں تا گیارہویں، گروپ بی: ڈپلومہ اور سینیئر کالجس، گروپ سی: اولیائے طلباء، ٹیچرس اور تمام پروفیشنلس شریک ہو سکتے ہیں۔ داخلہ تعاون 100 روپئے رکھا گیا ہے۔
اس مقابلے میں بھی ضلع سطح ٹاپ 6 ریاستی کے لئے اور ریاستی ٹا پر قومی سطح کے لئے کوالیفائی ہوں گے۔ ہر ایونٹ میں ضلع سطح، ریاستی سطح اورقومی سطح کے انعامات و اسناد دئے جائیں گے۔
اس کے علاوہ ہر ایونٹ میں ہر اسکول سے اسکول ٹاپر کو انعام، جس اسکول سے50 شرکاء ہوں گے اس اسکول کو ٹروفی و سپاس نامہ دیا جائے گا۔ ضلع و اسٹیٹ میں جس اسکول سے سب سے زیادہ شرکاء ہوں گے ان اسکول کو بیسٹ پارٹسیپنٹ ایوارڈ دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ الماثور فٹبال کپ پربھنی میں اور ذات الفضول کرکٹ کپ، امراوتی میں رکھا گیا ہے ، جس کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔
مقابلے و مسابقوں کے علاوہ ضلع سطح، ریاستی سطح اور قومی سطح کے ایوارڈز بھی دئے جائیں گے۔
اس طرح سرزمین ناندیڑ سے جاری ہونے والا ایک پروگرام قومی سطح تک پہنچ چکا ہے۔ پروگرام کے متعلق تفصیلات جاننے کے لئے، نائب صدر ظہیرالدین انعامدار 9850873285، سیکریٹری محمد داؤد عبدالغنی 9421291815 اور ناندیڑ ڈسٹرکٹ آرگنائزر محمد وقار 8793304448 سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ خواتین اور لڑکیاں، دختران امت کی صدر محترمہ شازیہ باجی صاحبہ سے 8329492023 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے