कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

جامعۃ البنات حیدرآباد سعیدآباد میں گرمائی اسلامی کلاسز کے اختتام پر جلسہ اور تقسیم انعامات کا انعقاد

حیدرآباد:18؍مئی ( راست) ہر سال کی طرح اس سال بھی جامعۃ البنات حیدرآباد میں 25 روزہ اسلامک سمر کیمپ منعقد کیاگیا۔جسمیں 7 تا 11 سال کے طلباء اور 7 تا انٹر لیول کی طالبات نے داخلہ لیا اور بڑے جوش وجذبے سے تعلیم حاصل کی۔جس میں بچوں کو ناظرہ قرآن مع تجوید ،عقیدہ ،سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم، قصص الانبیاء، فقہی مسائل ،منتخب قرآنی سورتیں ،چالیس احادیث ،اسماء الحسنی ،مسنون دعائیں و قرآنی دعائیں حفظ کروائ گئیں ۔اسکے علاوہ مختلف فزیکل ایکٹیوٹیز ،تربیتی ویڈیوز اور آیڈیوز، آرٹ اینڈ کرافٹ اور اسلامک کوئز کے ذریعہ انھیں دینی اور اسلامی تاریخی معلومات سے واقف کروایا گیا۔ اور خصوصا نماز کی پابندی اور اخلاقیات سکھانے انھیںHabit Tracker ٹاسک دیا گیا۔ وقتا فوقتا انھیں ترغیبی انعامات سے نوازا جاتارہا اور روزانہ اسنیکس کا اہتمام بھی رہا۔ساتھ ہی ان کے اندر دینی جذبے کے فروغ کے لئے مختلف مقابلے رکھے گئے۔اور باقاعدہ ان کا امتحان لیا گیا۔ اس سلسلے میں ( 21 مئی بروز جمعرات) جامعہ کی انتظامیہ کی جانب سے ایک جلسہ منعقد کیا جارہا ہے جس میں مقابلہ جات اور امتحان میں اول دوم سوم آنے والے طلباء کو خصوصی اور دیگر بچوں کو ترغیبی انعامات سے نوازا جاۓ گا۔اس جلسہ سے بطور مہمان خصوصی محترمہ عطیہ ربی صالحاتی صاحبہ خطاب کریں گی۔ اولیاء طلباء سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ اس جلسہ میں وقت کی پابندی کے ساتھ شرکت کریں ۔جلسہ کے اوقات کار صبح 10:00 تا 1:00 بجے ہوں گے ۔
جاری کردہ : انتظامیہ جامعۃ البنات حیدرآباد

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے