कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نیو گورنمنٹ ڈگری کالج برائے اناث، گولکنڈہ میں عالمی یومِ اردو کا شاندار انعقاد

حیدرآباد ۔9/نومبر(راست)نیو گورنمنٹ ڈگری کالج برائے اناث، گولکنڈہ، حیدرآباد کے شعبۂ اردو کے زیرِ اہتمام 9 نومبر 2026 کو عالمی یومِ اردو کے موقع پر ایک ادبی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس تقریب میں ممتاز صحافی و مدیر ہفت روزہ گواہ جناب سید فاضل حسین پرویز اور معروف شاعر جناب محبوب خان اصغر نے بحیثیت مہمانانِ خصوصی شرکت کی، اسٹنٹ ایڈیٹر گواہ جناب مجاہد محی الدین نےبھی اس پروگرام شرکت کی جبکہ تقریب کی صدارت کالج کی پرنسپل پروفیسر ٹی۔ سری لکشمی نے کی۔
اس موقع پر مہمانانِ خصوصی نے اپنے خطاب میں اردو زبان و ادب کی اہمیت، اس کی تہذیبی و ثقافتی عظمت اور عصرِ حاضر میں اس کی معنویت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے علامہ اقبال کے یومِ پیدائش کی مناسبت سے ان کی فکر و فلسفے، خودی کے تصور اور پیغامِ عمل کو یاد کرتے ہوئے طالبات کو جہدِ مسلسل، خود اعتمادی اور حصولِ علم کے لیے مسلسل جدوجہد کرنے کی ترغیب دی۔
اردو زبان کی شیرینی، ادبی سرمایہ اور تہذیبی ورثے کو سراہتے ہوئے طالبات کو زبان و ادب سے وابستگی برقرار رکھنے کا مشورہ دیا۔ صدر شعبۂ اردو پروفیسر حمیرہ سعید نے مہمانانِ کرام کا خیرمقدم کیا اور شعبۂ اردو کی ادبی و تعلیمی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔
تقریب کے دوران شعبۂ اردو کی جانب سے منعقدہ تین ماہ کے اردو فاؤنڈیشن سرٹیفکیٹ کورس کی کامیاب تکمیل پرکورس کے طلباء جس میں کالج کے اساتذہ اور طالبات نے داخلہ لیا تھا ، اسناد تقسیم کی گئیں۔ اس کے علاوہ طالبات کی ادبی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے منعقدہ مختلف ادبی مقابلہ جات، جن میں خطاطی، صرف ایک منٹ، مباحثہ، بیت بازی اور نظم خوانی شامل تھے، ان مقابلہ جات کے انعامات تقسیم عمل میں لائی۔
تقریب کا ایک اہم حصہ طالبات کی ادبی و ثقافتی پیشکشوں پر مشتمل رہا، جس میں طالبات نے اپنا پسندیدہ شعری کلام پیش کیا۔ اس کے علاوہ غزل خوانی،قوالی اور ڈرامے کی دلکش پیشکش نے محفل کو مزید دلچسپ اور یادگار بنا دیا۔
اس پروگرام میں طالبات کی کثیر تعداد کے علاوہ کالج کے اساتذہ نے بھی شرکت کی۔ تقریب نے طالبات میں اردو زبان و ادب سے دلچسپی، ادبی ذوق اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے