कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ای ڈبلیو ایس سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں تاخیر، ریونیو اسسٹنٹ اور اسسٹنٹ ریونیو آفیسر معطل

سرکاری کام کاج میں تاخیر اور لاپروائی پر ضلع کلکٹر کی سخت کارروائی ۔شہریوں کی درخواستوں پر مقررہ مدت میں کارروائی کرنے کی ہدایت

ناندیڑ:7؍ اکتوبر(نمائندہ اعتبار) اقتصادی طور پر کمزور طبقے (EWS) کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں بلاوجہ تاخیر کرنے کے معاملے میں ضلع کلکٹر راہول کرڈیلے نے سخت کارروائی کی ہے۔ بلولی تحصیل دفتر کے ریونیو اسسٹنٹ سی۔ پی۔ دھرمیکر اور اسسٹنٹ ریونیو آفیسر این۔ وی۔ پالیکر کو فوری طور پر ملازمت سے معطل کر دیا گیا ہے۔بلولی تعلقہ کے آدم پور کے ساکن کارتک کاشیناتھ پانڈے نے 28 جون 2026 کو مہاآن لائن سسٹم کے ذریعے EWS سرٹیفکیٹ کے لیے درخواست دی تھی۔ مطلوبہ سرٹیفکیٹ مقررہ مدت میں جاری کرنا لازمی ہونے کے باوجود متعلقہ اہلکاروں کی جانب سے اس میں تاخیر کی گئی۔ بعد ازاں 8 ستمبر 2026 کو سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا۔سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں بلاوجہ تاخیر اور سرکاری کام کاج میں سست روی و لاپروائی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد متعلقہ ریونیو اسسٹنٹ اور اسسٹنٹ ریونیو آفیسر کے خلاف محکمہ جاتی تادیبی کارروائی کی گئی ہے۔ضلع کلکٹر راہول کرڈیلے نے ہدایت دی ہے کہ سرکاری خدمات اور مختلف سرٹیفکیٹس سے متعلق امور میں شہریوں کو غیر ضروری تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے، اس لیے متعلقہ افسران اور ملازمین مقررہ مدت کے اندر درخواستوں پر کارروائی مکمل کریں۔انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ سرکاری کام کاج میں تاخیر یا لاپروائی برتنے والے افسران اور ملازمین کے خلاف آئندہ بھی ضابطے کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے