कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

امراوتی میں آل انڈیا آئیدیل ٹیچرس اسوسی ایشن (AIITA) قائم۔عبدالسعید سر مقامی صدر منتخب

امراوتی :23 اگست(راست)آج مرکز اسلامی ہال وحدت نگر میں AIITA کی نشست ہوئی ۔جس میں شہر کی مختلف اسکولوں سے اساتذہ نے شرکت کی ۔اس سے قبل 12 جولائی کو AIITA کی تعارفی نشست منعقد ہوئی تھی،اسی میں طے پایا تھا کہ آئندہ 23 اگست کو باقاعدہ اساتذہ کی تنظیم AIITA کے قیام کے لئے نشست ہوگی،طے شدہ شیڈول کے مطابق آج کی نشست AIITA مہاراشٹر کے ریاستی صدر جناب محمد عتیق شیخ صاحب کی زیر نگرانی ہوئی،نشست کا آغاز جماعت اسلامی ہند کی مقامی امیر جناب حافظ عبدالقادر صاحب کی تلاوت کلام پاک اور تمہیدی گفتگو سے ہوا۔ اس کے بعد جناب محمد عتیق شیخ صاحب نے تنظیم کا مختصر تعارف کرانے کے بعد انتخابی پروسیس کے بارے میں رہنمائی کی ۔ اس دوران شرکاء کے سوالوں کے اطمینان بخش جوابات دیئے گئے۔ اتفاق رائے سے جناب عبدالسعید سر( پرنسپل مہانگر پالیکا اردو ہائی اسکول وجونیر کالج امراوتی) کو صدر منتخب کیا گیا ۔ کاروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے نائب صدر جناب خالد جمیل سرٹیچر( زیڈ پی اردو ہائی اسکول وجونیر کالج)کو اور سکریٹری جناب انصار احمد سرٹیچر( مہانگر پالیکا اردو ہائی اسکول وجونیر کالج)کو شرکاء کے مشورے سے تقرر کیا گیا ، شرکاء نے ذمہ داران کو مبارک باد اور دعاؤں سے نوازا ۔ ریاستی صدر جناب محمد عتیق شیخ صاحب کی اختتامی گفتگو کے بعد حافظ عبدالقادر صاحب کی دعاء پر نشست کا اختتام ہوا۔ اس نشست کے انتظام و انصرام میں جناب جاویداللہ خان صاحب،جناب محمد ناصر صاحب،جناب ممتاز حسینی صحب اور جناب اکبر خان صاحب کا خان صاحب کا خصوصی تعاون حاصل رہا ،اللہ تبارک وتعالی تمام کو بہترین جزا عطا فرمائے۔آمین

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے