कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقرا بورنار میں ایس ایس سی امتحان کی تیاری کے لیے طلبہ کو انگریزی کی خصوصی رہنمائی

بورَنار :7؍اکتوبر(راست) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ انتظام عبدالمجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول، بورَنار میں دسویں جماعت کے طلباء کے لیے ایس ایس سی انگریزی مضمون سے متعلق خصوصی رہنمائی کا انعقاد کیا گیا۔ اس کا مقصد طلبہ کو بورڈ امتحان میں انگریزی مضمون کی بہتر تیاری، تحریری صلاحیت، گرامر، پیپر پیٹرن اور امتحانی حکمتِ عملی سے آگاہ کرنا تھا۔اس موقع پر اقرا اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج، سالار نگر، جلگاؤں کے معاون مدرس سید ارتکاز صابر سر نے طلبہ کی تفصیلی رہنمائی کی۔ انہوں نے انگریزی مضمون کی تیاری کے اہم نکات، سوالات کو سمجھنے کے طریقے، درست اور مؤثر تحریر، گرامر اور امتحان میں بہتر کارکردگی حاصل کرنے کے لیے ضروری امور پر مفید معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے طلبہ کو محنت، مستقل مزاجی اور باقاعدہ مطالعے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ مناسب منصوبہ بندی اور مسلسل مشق کے ذریعے ایس ایس سی امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ رہنمائی اجلاس کے موقع پر اسکول کے ہیڈ ماسٹر عارف محمد خان سر، روشن جعفر سر اور انگریزی مضمون کے مدرس جواد انجم سر بھی موجود تھے۔ اساتذہ نے بھی طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں امتحان کی تیاری میں بھرپور محنت اور وقت کی پابندی کی تلقین کی۔اِس موقع پر دسویں جماعت کے طلبہ و طالبات نے بھرپور دلچسپی کے ساتھ شرکت کی اور ماہر مدرس کی جانب سے دی گئی رہنمائی سے استفادہ کیا۔ آخر میں طلبہ نے اس خصوصی رہنمائی کو امتحانی تیاری کے لیے نہایت مفید قرار دیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے