कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اہلِ علم کا ایک روشن ستارہ غروب ہوگیا

آج بتاریخ 07 اکتوبر بروز بدھ بعد نمازِ عصر ایک نہایت ہی دل سوز اور غمگین خبر موصول ہوئی کہ دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے مایۂ ناز استاذ سابق مہتمم اور معروف عالمِ دین حضرت ڈاکٹر مولانا سعید الرحمن اعظمی ندوی نور اللہ مرقدہ مدیر ماہنامہ البعث الاسلامی اس دارِ فانی سے رخصت ہوگئے۔ انا لله وانا اليه راجعون۔
حضرت مولانا سعید الرحمن اعظمی ندوی نور اللہ مرقدہ ایک جید عالمِ دین بہترین مصنف مدبر محقق اور صاحبِ قلم شخصیت تھے۔ آپ نے اپنی پوری زندگی علمِ دین کی خدمت تصنیف و تالیف تعلیم و تربیت اور دعوت و تبلیغ کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ عربی اور اردو زبان میں آپ کی متعدد علمی و تحقیقی کتابیں اور مضامین اہلِ علم کے درمیان قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ ماہنامہ البعث الاسلامی کے ذریعے بھی آپ نے علمی و فکری میدان میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔
آپ کی علمی دینی دعوتی اور قلمی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ آپ کا انتقال پورے علمی و دینی حلقوں کے لیے ایک بہت بڑا خسارہ ہے۔ ایک ایسی علمی شخصیت کا دنیا سے اٹھ جانا یقیناً نقصان دہ ہے۔
اللہ ربّ العزت حضرت کی بال بال مغفرت فرمائے درجات بلند فرمائے اعلیٰ علیین میں جگہ عطا فرمائے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے ان کی علمی و دینی خدمات کو شرفِ قبولیت سے نوازے اور ان کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے اور امتِ مسلمہ کو آپ کا نعم البدل عطا فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین۔
سوگوار :محمد عادل ارریاوی

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے